حیدرآباد: ریمیک کے زمانے میں ساؤتھ کی سنیما زبردست فلمیں دے رہی ہیں۔ ان کی آئندہ فلم 'دی سکینڈ کیس' کی کہانی حقیقی زندگی سے ملتی جلتی ہے۔ اداکار ادیوی سیش کی آئندہ فلم 'ہٹ: دی سکینڈ کیس' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر دہلی میں شردھا والکر کے خوفناک قتل کیس کی یاد دلاتا ہے۔ فلم میجر کے اداکار ادیوی سیش کی آئندہ فلم کا تازہ ترین ٹریلر بالکل اسی جرم کی عکاسی کرتا ہے۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ ایک سال پہلے لکھی گئی اس فلم کے ٹریلر کو حقیقی زندگی کے اس خوفناک سانحے کے سامنے آنے کے ایک ہفتہ کے بعد ریلیز کردیا گیا ہے۔HIT The Second Case trailer
ٹریلر میں 'شردھا ' نام کا ذکر فلمی شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ 'ہٹ د2' ڈاکٹر سیلیش کولانو کی فلم 'ہٹ' کا سیکوئل ہے۔ سیلیش کولانو کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2 دسمبر 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ جیسے جیسے ریلیز کی تاریخ تیزی سے قریب آرہی ہے، میکرز نے بدھ کو ٹریلر ریلیز کرکے فلم کے شائقین کو خوش کردیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ٹریلر ایک پولیس اہلکار کرشنا دیو کے سفر سے شروع ہوتی ہے جو ایک خوفناک کیس کے معمہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ٹریلر میں کرشنا مجرمین کی اس بات کا مذاق اڑاتا ہے کہ ان کا ذہن چڑیوں کی طرح ہے لیکن پھر وہ خود کو ایک ایسے بھیانک قتل کو حل کرتے ہوئے پاتا ہے جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کیا کرشنا اس گھناؤنے جرم کے اصل مجرم کا سراغ لگا پائے گا؟
آدیوی سیش نے 'میجر' سے ہندی فلم میں قدم رکھا۔ تنقیدی طور پر پذیرائی ملنے اور باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے کے علاوہ اس فلم کو 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) نے ہندی زبان کی فلم کے طور پر منتخب کیا ہے۔ فلم کے تیلگو ٹریلر کے بعد شائقین کی جانب سے ہٹ 2 کو ہندی میں ریلیز کرنے کی درخواست سامنے آنے کے بعد میکرز دسمبر کے آخر تک فلم کے ہندی ورژن کی ریلیز پر غور کر سکتے ہیں۔فلم میں میناکشی چودھری مرکزی کردار میں ہیں جبکہ راؤ رمیش، سری کانت مگنتی، کوملی پرساد اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔