ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt Birthday: عالیہ بھٹ، جو اداکاری سمیت ہر شعبہ میں کامیاب ہیں

عالیہ بھٹ نے ورسٹیلیٹی اور مختلف کرداروں کو ادا کرنے کی اپنی صلاحیت کے ساتھ اپنے لیے ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے اپنی پہچان موجودہ دور کی سب سے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک کے طور پر قائم کی ہے اور انہیں ان کی ادکاری کے لیے تنقیدی طور پر سراہا گیا ہے۔ عالیہ نے بظاہر اپنے کندھوں پر کئی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی ہیں۔ پروڈیوسر اور انٹرپرینیور کے علاوہ وہ اب ماں کی ڈیوٹی کو بھی بخوبی نبھا رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ، جو اداکاری سمیت ہر شعبہ میں ہیں کامیاب

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 1:35 PM IST

اداکارہ سے پروڈیوسر بنی عالیہ بھٹ آج اپنی 30ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ انہوں نے نوعمری میں ہی فلموں میں قدم رکھا اور 30 سال کی عمرمیں قدم رکھنے سے پہلے ہی پروڈیوسر کی ٹوپی بھی پہن لی۔ اگرچہ وہ ایک نامور فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں،لیکن عالیہ کے لیے یہ سفر آسان نہیں تھا۔ جہاں عالیہ کو اپنی پہلی فلم میں اداکاری کے لیے 'اقرباپروری' تنازعہ کا سامنا کرنا پڑا، وہیں وہ اپنی جرنل نالیج کی وجہ سے بھی عوام کے درمیان ایک مذاق کا موضوع بن گئی تھیں۔ لیکن عالیہ نے اپنی پرفارمنس سے ان تنقید کو خاموش کرنے اور ناقدین کو اپنی طرف مائل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔Alia Bhatt Birthday

15 مارچ 1993 کو پیدا ہونے والی عالیہ نے 2012 میں کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے بہت سی کامیاب فلموں میں اداکاری کی جیسے ہائی وے، اڑتا پنجاب، راضی، گلی بوائے، گنگوبائی کاٹھیاواڑی، ڈارلنگز، اور بہت سی دیگر فلمیں شامل ہیں۔ ورسٹیلیٹی اور کرداروں کو ادا کرنے کی صلاحیت نے عالیہ کو دوسروں پر برتری حاصل کرنے میں مدد کی۔ عالیہ کے فلمی سفر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے تقریبا 14 ہٹ فلمیں دیں اور صرف 3 ایسی فلمیں دی جو ناکام رہی ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اداکارہ نے ایک مضبوط اسکرپٹ کو پہچانے کی قابلیت پیدا کرلی ہے۔

ایک چیز جو بھٹ کو اپنے ہم عصروں سے الگ کرتی ہے وہ ہے چیلنجنگ کردار ادا کرنے کی صلاحیت اور اُن قدامت پسند ڈھانچے کو توڑنے کا ان کا خیال، جو اکثر ایک بالی ووڈ ہیروئن سے توقع کی جاتی ہے کہ اس کے کردار کا وجود صرف ہیرو کے دار و مدار پر ہو۔ عالیہ نے راضی میں ایک جاسوس کا کردار ادا کرنے سے لے کر ہائی وے میں ایک معصوم نوجوان لڑکی کا کردار ادا کرنے تک، بہت سے مضبوط کردار ادا کیے ہیں۔ جہاں انہوں نے سجے لیلا بھنسالی کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں ایک طوائف کا کردار ادا کیا، وہیں انہوں نے بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم ڈارلنگز میں ملنسار لیکن ظلم اور ناانصافی سے لڑنے والی بدرالنساء کا کردار ادا کیا۔

عالیہ میں شائقین سے جڑنے اور اپنے کرداروں کو زندہ کرنے کی فطری صلاحیت ہے، جس کی وجہ سے وہ فلم سازوں، مداحوں اور ناقدین میں یکساں طور پر پسند کی جاتی ہیں۔ عالیہ کی استعداد اور قدرتی خوبصورتی نے انہیں اپنے ہم عصروں سے الگ کر دیا ہے اور انہیں آج بالی ووڈ کی سب سے مقبول اور کامیاب معروف اداکاروں میں سے ایک بنا دیا ہے۔

ان کے فلمساز والد مہیش بھٹ نے ایک بار کہا تھا کہ عالیہ کی جذباتی صلاحیت انہیں حیران کر دیتی ہے کیونکہ وہ ابھی تک یہ نہیں جان پائے ہیں کہ وہ جذباتی طور پر چیلنجنگ سین کے لیے کہاں سے تحریک حاصل کرتی ہیں۔ عالیہ نے نہ صرف اپنے والد بلکہ اپنے شوہر رنبیر کپور کو بھی سال 2014 میں ریلیز ہوئی فلم ہائی وے میں اپنی پرفارمنس سے حیران کردیا تھا۔ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر میں ایک امیر گھر کی اسکول طالبا کا کردار ادا کرنے والی عالیہ نے اپنی اگلی فلم میں ویرا ترپاٹھی کا کردار ادا کرکے ان بچوں کے درد کو دکھایا جو بچپن میں جنسی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کردار کو انہوں نے ان باریکیوں اور اداکاری کے اس تجربے کے ساتھ پیش کیا جسے دیکھ کر لگا ہی نہیں کہ عالیہ نے اس وقت صرف ایک ہی فلم کی تھی۔

جہاں عالیہ بھٹ بنیادی طور پر ایک اداکار کے طور پر اپنے کامیاب کیریئر کے لیے جانی جاتی ہیں، وہیں انہوں نے انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔ سال 2020 میں بھٹ نے بچوں کے لیے اپنا ماحول دوست اور پائیدار لباس کا برانڈ لانچ کیا، جسے ایڈ-اے-مما کہا جاتا ہے۔ اپنی حمل کے دوران عالیہ نے زچگی کے لباس کے ساتھ اپنے ایڈ-اے-مما برانڈ کی توسیع کی۔ عالیہ کے میٹرنیٹی کلوتھ لانچ کرنے کی ویہ یہ رہی کہ انہوں نے اپنے حمل کے دوران یہ محسوس کیا کہ ماؤں کے لیے آرام دہ لیکن فیشن ایبل لباس کی کمی ہے۔

اپنے ملبوسات کے برانڈ کے علاوہ بھٹ نے اسٹائل کریکر نامی ایک اسٹارٹ اپ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے، جو ایک آن لائن ذاتی اسٹائلنگ پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو ان کی انفرادی پسند اور ان کی اسٹائل کی بنیاد پر انہیں فیشن سے متعلق مشورے دینے میں مدد کرتا ہے۔

ماں بننے کے بعد عالیہ جلد ہی کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی۔ ماں بننے کے بعد اپنے کیریئر کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عالیہ نے کہا کہ ان کی بیٹی راحہ ان کی پہلی ترجیح ہوگی اور وہ اب سے زیادہ فلمیں کرنے علاوہ اچھی فلمیں کرنے کا انتخاب کریں گی۔ اداکارہ نے اپنی حمل کے دوران اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون شوٹ کیا اور ساتھ ہی اس دوران ان کی پہلی پروڈکشن فلم ڈارلنگز اور رنبیر کے ساتھ پہلی فلم برہمسترا ریلیز ہوئی۔ عالیہ ایک نئی دور کی خاتون کی ایک روشن مثال ہیں جو محنت اور اپنی قابلیت سے کامیابی حاصل کرنا جانتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Ranbir Kapoor Misses Alia and Raha: رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ اور بیٹی راحہ کو یاد کر رہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.