ETV Bharat / entertainment

Disha and Tiger Breakup: کیا ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی نے بھی اپنے راستے الگ کر لیے؟

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 12:36 PM IST

ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی کی الگ ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ یہ جوڑی گزشتہ چھ برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہی ہے۔ ٹائیگر اور دیشا کی ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے کی تصویروں نے ان کے ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا ۔دونوں نے فلم باغی 2 میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔Disha and Tiger Breakup

ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی نے بھی اپنے راستے الگ کیے

حیدرآباد ( تلنگانہ) : ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی کے بریک اپ کی افواہیں وائرل ہورہی ہیں۔ اس جوڑے نے کبھی اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کی چھٹیاں اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ جہاں مداح اس جوڑی کو بے حد پسند کرتے ہیں وہیں ایک روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق دیشا اور ٹائیگر نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔Disha and Tiger Breakup

واضح رہے کہ دیشا اپنی آنے والی فلم ایک ولن ریٹرنز کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ پروموشنز کے دوران دیشا نے اکثر ٹائیگر کی تعریفیں کیں اور اپنے بوائے فرینڈ سے متعلق سوالات کا جواب دینے کے دوران ان میں کوئی جھجھک بھی نظر نہیں آئی۔ ایسے میں اب ان کی بریک اپ کی خبریں مداحوں کے لیے حیران کردینے والی ہے۔

تاہم تازہ ترین رپورٹس بتاتی ہیں کہ ان کا رشتہ مشکل وقت سے گزر رہا تھا، اس لیے اس جوڑے نے الگ ہونا ضروری سمجھا۔ دیشا اور ٹائیگر 6 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں تھے۔ اگر یہ رپورٹس سچ نکلتی ہیں تو یہ دیشا اور ٹائیگر کے مداحوں کے لیے مایوس کن ہو گی۔

ٹائیگر اور دیشا کی ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے کی تصویروں نے ان کے ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا ۔دونوں نے فلم باغی 2 میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے

وہیں دیشا دیشا ناگ اشون کی آنے والی فلم 'پروجیکٹ کے' میں نظر آئیں گی، جس میں امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون، اور پربھاس بھی ہیں۔ ان کے پاس ایکتا کپور کی فلم 'کے ٹینا' بھی ہے۔ وہیں ٹائیگر گنپتھ: پارٹ 1 میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس اکشے کمار کے ساتھ بڑے میاں چھوٹے میاں بھی ہیں، جو کرسمس 2023 کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ ٹائیگر سدھارتھ آنند کی فلم 'ریمبو' بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: شمیتا شیٹی اور راکیش نے سوشل میڈیا پر بریک اپ کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.