ETV Bharat / entertainment

Happy Birthday Rani Mukerji: رانی مکھرجی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے فلمی کریئر پر ایک نظر ڈالیں - رانی مکھرجی کی فلمیں

ہندی سنیما میں راج کرنے والی حسیناؤں میں سے ایک رانی مکھرجی 21 مارچ کو اپنی 45ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اداکارہ نے بالی ووڈ کو کچھ بہترین فلمیں دی ہیں۔ ان کی سالگرہ کے خاص موقع پر ان کے شاندار فلمی کریئر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

رانی مکھرجی کی سالگرہ کے موقع  پر ان کے فلمی کرئیر پر ایک نظر ڈالیں

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 11:35 AM IST

حیدرآباد: رانی مکھرجی بلاشبہ ہندی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 90 کی دہائی کے وسط میں کیا اور فلم غلام اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی۔ رانی نے اپنے فلمی کریئر کے دوران کئی شاندار پرفارمنس دی ہیں اور کئی برسوں میں اداکاری کے متعدد ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ آئیے اداکارہ کی چند بہترین پرفارمنسز پر ایک نظر ڈالتے ہیں کیونکہ وہ منگل کو اپنی 45ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

بلیک: 2005 کی فلم بلیک میں امیتابھ اور رانی مکھرجی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کو سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ مداحوں اور ناقدین نے یکساں طور پر فلم میں رانی کے کردار کی خوب تعریف کی۔ اس کے علاوہ فلم نے باکس آفس پر بھی اچھا کاروبار کیا۔ بلیک کو بہترین فیچر فلم، بہترین اداکار اور بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کے زمرے میں تین قومی اعزازات دیے گئے۔

فلم بلیک
فلم بلیک

مردانی: رانی، جنہوں نے پردیپ سرکار کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا تھا، کو اپنے کام کے لیے کافی سراہا گیا۔ فلم میں اداکار طاہر راج بھسین نے بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ سال 2014 کی کامیاب فلم مردانی کے بعد اس کا سیکوئل مردانی 2 2019 میں ریلیز ہوا اور اس فلم سے اداکار وشال جیٹھوا نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

فلم مردانی
فلم مردانی

ہچکی: فلم ہچکی میں رانی کی اداکاری کو ان کے فلم کریئر کی بہترین پرفارمنس میں شمار کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فلم نے تقریباً 250 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ باکس آفس کامیابی کے ساتھ ساتھ ہچکی نے متعدد بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں سب سے زیادہ انعامات بھی اپنے نام کیے۔ رانی نے اس فلم میں ایک ٹیچر کا کردار ادا کیا تھا جسے بولنے میں تکلیف ہوتی تھی۔

فلم ہچکی
فلم ہچکی

نو و کلڈ جیسیکا: ایک سچے واقعے پر مبنی رانی نے فلم میں ایک نیوز رپورٹر کا کردار ادا کیا جس نے ایک لڑکی کو انصاف دلانے میں جی جان لگا دی۔ راج کمار گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا، یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔

فلم نو ون کلڈ جیسیکا
فلم نو ون کلڈ جیسیکا

بنٹی اور ببلی: فلم باکس آفس پر کامیاب رہی، جس میں ابھیشیک بچن، رانی مکھرجی، اور امیتابھ بچن اہم کردار میں تھے۔ بنٹی اور ببلی کے کجرا رے، دھڑک دھڑک، اور نچ بلیے جیسے گانے ناقابل فراموش ہیں۔

فلم بنٹی ببلی
فلم بنٹی ببلی

یووا: منی رتنم کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں اجے دیوگن، وویک اوبرائے، ابھیشیک بچن، کرینہ کپور سمیت کئی اداکار نظر آئے تھے۔ لیکن فلم میں رانی مکھرجی کی اداکاری نے لوگوں کا دل جیت لیا۔ رانی حال ہی میں سوشل ڈرامہ فلم مسز چٹرجی ورسز ناروے میں نظر آئیں اور شائقین نے ان کی اداکاری کو سراہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.