ETV Bharat / entertainment

Hansika and Sohail Wedding: اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کتھوریا کی سنگیت تقریب کی ویڈیو سامنے آئی

ساؤتھ کی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کی سنگیت تقریب کی ایک جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔ آپ بھی ویڈیو دیکھیں Hansika and Sohail Wedding

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 12:58 PM IST

اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کتھوریا کی سنگیت تقریب کی ویڈیو سامنے آئی

حیدرآباد: ساؤتھ اور بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کی مہندی تقریب کے بعد اب سنگیت تقریب کی شاندار جھلک سامنے آگئی ہے۔ اداکارہ ہنسیکا کاروباری سہیل کتھوریا سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ یہ جوڑا 4 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔ اب ہنسیکا اور سہیل کی سنگیت تقریب کی کچھ جھلک بھی سامنے آئی ہے، جس میں ان کی جوڑی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہے۔Hansika and Sohail Wedding

ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کتھوریا کی سنگیت کی تقریب کا تھیم کافی صوفیانہ نظر آرہا ہے۔ یہاں جوڑے کو ایک صوفیانہ روپ میں دیکھا گیا۔ سہیل کتھوریا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اور ہنسیکا کو اپنی سنگیت کی تقریب میں انٹری لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سہیل نے لکھا ہے 'ڈریمی انٹری'۔ جوڑے کے مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

وہیں اپنی سنگیت تقریب کے لیے ہنسیکا نے گولڈن لہنگے کا انتخاب کیا ہے۔ تاہم گزشتہ روز اپنی مہندی تقریب میں اداکارہ سرخ رنگ کے شرارے میں نظر آئی تھیں۔

اطلاع کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ خبر ہے کہ جنوبی فلموں میں سرگرم اداکارہ ہنسیکا 4 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ ہنسیکا کی شادی راجستھان میں واقع 450 سال پرانے قلعے میں ہونے جا رہی ہے۔ فلمی دنیا میں ہنسیکا موٹوانی کی شادی ایک شاہی شادی ہونے جا رہی ہے۔ کیونکہ یہ بتایا جا رہا ہے کہ جے پور میں واقع اس قلعے کا نام منڈوٹا فورٹ اینڈ پیلس ہے جو کہ پنک سٹی کے لگژری مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ قلعہ 450 سال پرانا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ہنسیکا نے اپنے کریئر کی شروعات ٹی وی شو 'شکا-لکا بُم-بُم' سے کی تھی۔ اس کے بعد وہ 'سون پری' اور 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' جیسے شوز میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی نظر آ چکی ہیں۔ ہنسیکا بالی ووڈ میں پہلی بار فلم 'کوئی مل گیا' میں نظر آئیں۔ اس کے بعد انہوں نے تمل فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ہنسیکا آخری بار تمل فلم 'مہا' میں نظر آئی تھیں۔ ہنسیکا اب جے ایم راجہ سارونن کی فلم 'راؤڈی بے بی' میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کے منگیتر سہیل نے ایفل ٹاوور کے سامنے اداکارہ کو انگوٹھی پہنائی، دیکھیں تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.