آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کو 64ویں سالانہ گریمی ایوارڈز کے 'ان میموریم' سیکشن سے باہر رکھا گیا، جس کے بعد سے ان کے مداحوں میں مایوسی نظر آرہی ہے اور انہوں نے اس شو پر تنقید بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال منعقد ہوئے اکیڈمی ایوارڈز میں بھی بھارت کے دو سب سے مشہور شخصیت لتا منگیشکر اور دلیپ کمار کو خراج تحسین پیش نہیں کیا گیا تھا۔ Grammy Awards not Pay Tribute to Lata Mangeshkar Memoriam'
امریکہ کے لاس ویگاس میں پیر کے روز منعقد ہوئی گریمی تقریب 2022 میں بھارت کی مشہور پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش نہیں کیا گیا۔ اس سے ایک ہفتہ قبل اکیڈمی ایوارڈز میں بھی لتا منگیشکر کو خراج تحسین نہیں دی گئی تھی۔ لتا منگیشکر اس سال 6 جنوری کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ منگیشکر کا نام شامل نہ کرنے پر مداحوں نے ٹوئٹر پر ریکارڈنگ اکیڈمی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ After Oscar Grammy Fails to Pay tribute to Indian Singer
دراصل ریکارڈنگ اکیڈمی ہالی ووڈ کے سب سے بڑے میوزک ایوارڈ پروگرام کا اہتمام کرتی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ صرف امریکی موسیقی کو اعزاز دینے والی تقریب ’بیکار اور غیر اہم‘ ہے۔ Grammy Awards In Memoriam' section۔ ایک اور صارف نے لکھا، 'تھوڑا عجیب، وہ لوگ اس سال انتقال کرنے والے فن کاروں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں لیکن بھارت کی سب سے پیاری گلوکارہ لتا منگیشکر کا کوئی ذکر ہی نہیں کرنا، یہ تو بالکل بیکار لگا'۔ ایک اور صاف نے لکھا کہ تو آسکر اور گرامی دونوں نے اپنے اپنے 'ان میموریم سیکشن' میں لتا منگیشکر کو یاد نہیں کیا، یہ کتی شرم کی بات ہے۔
گریمی کے 'ان میموریم' سیکشن نے لیجنڈ ڈرمر ٹیلر ہاکنس، ہالی وڈ کے فنکاروں جیسے سڈنی پوٹیئر اور بیٹی وائٹ، گلوکار و اداکار میٹ لوف، ویسینٹ فرنینڈس، جاز موسیقار چک کوریا اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیا۔