ممبئی (مہاراشٹر): میگا اسٹار امیتابھ بچن اور رشمیکا مندانا کی فلم 'گڈبائے' 7 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، میکرز نے ہفتہ کو اس بات کا اعلان کیا۔ فلم ساز وکاس بہل کی کمپنی گڈ کو کے ساتھ مل کر فلم کر تیار کرنے والی ایکتا آر کپور کی بالاجی موشن پکچرز نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کر کے اس کی جانکاری دی۔ Goodbye get Release Date
![](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/290224915_806150407435601_8694191498330397408_n_2307newsroom_1658562522_1068.jpg)
بالاجی موشن پکچرز نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'زندگی، خاندان اور رشتوں کی کہانی کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں، گڈبائے 7 اکتوبر 2022 کو آپ کے نزدیکی سنیماگھروں میں ریلیز ہونے والی ہے'۔بہل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم زندگی، رشتوں اور فیملی کے بارے میں دل کو چھو جانے والی کہانی پیش کرے گی۔
![](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/fyu_levuyaazleo_2307newsroom_1658562522_37.jpg)
فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ گڈبائے میں 'ننیا گپت، پاویل گلاٹی، ایلی ایورام، سنیل گروور اور ساحل مہتا' بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
واضح رہے کہ رشمیکا کے پاس کئی ہندی فلمیں ہیں جن میں سلدھارتھ ملہوترا کے ساتھ وہ مشن مجنو، رنبیر کپور کے ساتھ انیمیل، وجے تھالاپتی کے ساتھ واریسو اور الو ارجن کے ساتھ پشپا 2 شامل ہیں۔