ETV Bharat / entertainment

Deepika Padukone features on TIM: ٹائم میگزین کے سرورق میں دیپیکا پڈوکون چھائیں، سیاسی جماعتوں کے سخت ردعمل پر پہلی بار اداکارہ نے یہ کہا - ٹائم میگزین میں دیپیکا پڈوکون

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ٹائم میگزین کے سرورق پر نظر آئیں۔ اس کے ساتھ دیپیکا عالمی شخصیات جیسے براک اوباما، اوپرا ونفری اور متعدد دیگر شخصیات کے اس کلب میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں معروف امریکی جریدے میں جگہ ملی ہے۔

ٹائم میگزین کے سرورق میں دیپیکا پڈوکون چھائیں

author img

By

Published : May 11, 2023, 1:06 PM IST

نئی دہلی: ہندی سنیما کی اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کی تصویر اور انٹرویو معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین میں شائع ہوئی ہے۔ ٹائم ميگزین نے اپنے مئی کے تازہ ترین شمارے کے سرورق پر دیپیکا پڈوکون کو جگہ دی ہے۔ میگزین نے اداکارہ کو 'گلوبل اسٹار' قرار دیا۔ Deepika Padukone features on TIM

ٹائم میگزین کے سرورق پر نظر آنے والی تازہ ترین بھارتی اداکارہ نے میگزین کو ایک خاص انٹرویو بھی دیا ہے۔ اداکارہ نے اس انٹرویو میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے انہیں اور ان کے کردار کو ملنے والی تنقید پر بھی بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے 15 سالہ کریئر کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل ملنے والے شدید ردعمل کے حوالے سے 'کچھ محسوس نہیں کرتیں'۔ انہیں یہ چیزیں پریشان نہیں کرتیں۔

امریکہ میں مقیم آؤٹ لیٹ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے مختصرا انداز میں ان تنازع کے بارے میں بات کی جس کا انہیں گذشتہ چند برسوں میں سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ کو فلم پدماوت، اپنی پہلی پروڈکشن فلم چھپاک کی ریلیز کے دوران جے این یو کے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حال ہی میں فلم پٹھان کے گانے بیشرم رنگ میں 'زعفرانی' رنگ کی بکنی پہننے کی وجہ سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ٹائم میگزین کے مطابق جب پڈوکون سے 'مسلسل سیاسی ردعمل' کے بارے میں پوچھا گیا تب اداکارہ نے تھوڑی دیر روکنے کے بعد کہا کہ ' مجھے نہیں معلوم کہ میں اس کے بارے میں کچھ محسوس کروں یا نہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ میں اس کے بارے میں کچھ محسوس نہیں کرتی۔ شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے بچن، عامر خان، اور پرینکا چوپڑا جونس کے بعد دیپیکا پڈوکون ان بھارتی ہستیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے ٹائم میگزین کے سرورق پر جگہ بنائی ہے۔

سال 2018 میں وہ ٹائم میگزین کے 100 سب سے زیادہ بااثر لوگوں کی فہرست میں شامل تھیں۔ ان کے ساتھ سابق بھارتی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اور اولا کیب کے شریک بانی بھاویش اگروال بھی شامل تھے۔ اس سال کے شروع میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں، پڈوکون نے ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے بہترین اوریجنل گانا اور آسکر جیتنے والے 'ناٹو ناٹو کو متعارف کرایا تھا۔

ڈنمارک میں پیدا ہونے والی اداکارہ 75 ویں کانز فلم فیسٹیول کے لیے خصوصی جیوری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لوئ وٹون اور کارٹئیر جیسے بین الاقوامی فیشن لیبلز کے لیے پہلی ہندوستانی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:SRK Tops Time Magazine: ٹائم 100 ریڈر پول میں شاہ رخ خان سر فہرست، اداکار نے لیونل میسی سے زائد ووٹ حاصل کیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.