ETV Bharat / entertainment

Sunny Deol and SRK talk غدر 2 نے سنی دیول اور شاہ رخ خان کی ناراضگی کو ختم کیا - شاہ رخ خان نے دیکھی غدر ٹو

سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان 16 سالہ پرانی ناراضگی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ سنی نے بتایا کہ غدر 2 دیکھنے سے پہلے شاہ رخ خان نے ان سے فون پر بات کی تھی۔ Ghadar 2 ended the feud between Sunny and SRK

Etv Bharatغدر 2 نے سنی دیول اور شاہ رخ خان کی ناراضگی کو کیا ختم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 1:59 PM IST

حیدرآباد: سال 2023 بالی ووڈ کے لیے بہت خوش آئند ثابت ہو رہا ہے۔ بالی ووڈ کی قسمت جو گذشتہ تین برسوں سے خراب چل رہی تھی، رواں سال بالکل بدل گئی ہے۔ سال 2023 میں بالی ووڈ فلمیں باکس آفس پر خوب کمائی کر رہی ہیں۔ اس سال سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ بالی ووڈ کے پٹھان شاہ رخ خان اور تارا سنگھ سنی دیول کی 16 سالہ پرانی ناراضگی ختم ہوگئی ہے۔ کہیں نہ کہیں یہ سب کرشمہ سنی دیول کی سپر ہٹ فلم غدر 2 کی وجہ سے ہوا ہے۔ جی ہاں، حال ہی میں شاہ رخ خان نے آسک ایس آر کے سیشن کے تحت اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مداحوں سے بات کی۔ شاہ رخ ان دنوں اپنی فلم جوان کو لے کر کافی سرگرم ہیں اور بار بار سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کیا شاہ رخ خان نے فلم غدر 2 دیکھی

شاہ رخ سے ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ نے غدر 2 دیکھی ہے؟ اس پر شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ دیکھی ہے، بہت پسند آئی۔ اس کے بعد سے ہی اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ شاہ رخ خان اور سنی دیول کے درمیان دوریاں ختم ہوگئی ہیں۔ مزید تصدیق تب ہوئی جب فلم غدر 2 کی کامیابی کے درمیان سنی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے انہیں غدر 2 دیکھنے سے پہلے فون کیا تھا۔

شاہ رخ اور سنی کے درمیان کیا ہوا؟

سنی دیول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شاہ رخ خان نے غدر 2 دیکھنے سے پہلے انہیں فون کیا اور فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ سنی نے مزید بتایا کہ، 'شاہ رخ نے مجھے فون پر کہا کہ ہم بہت خوش ہیں۔ آپ اس کے مستحق ہیں۔ سنی کہتے ہیں کہ گوری نے بھی مجھ سے بات کی۔ غور طلب ہے کہ فلم ڈر (1993) کے بعد سے سنی اور شاہ رخ خان کے درمیان ناراضگی ہو گئی تھی۔ سنی کو اس فلم میں دھوکے کا احساس ہوا۔ سنی نے کہا کہ شاہ رخ خان کے سامنے انہیں جان بوجھ کر ایک چھوٹا سا کردار دیا گیا اور ان کی شبیہ کو داغدار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

غدر 2 کلیکشن

اطلاعات کے مطابق فلم اپنے تین ہفتے مکمل کرنے سے پہلے ہی 450 کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ سنی کے مداح اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی غدر 2 سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ ابھی یہ فلم ریلیز کے 20ویں دن بھی تھیٹر میں چل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.