ETV Bharat / entertainment

Gauahar Khan Welcome baby boy: اداکار گوہر خان اور زید دربار کے گھر بیٹے کی پیدائش - گوہر خان اور زید دربار

گوہر خان اور زید دربار کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ اس جوڑے کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے سال 2020 میں شادی کی تھی۔

اداکار گوہر خان اور زید دربار کے گھر بیٹے کی پیدائش

author img

By

Published : May 12, 2023, 9:43 AM IST

اداکار گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس جوڑے نے بدھ کے روز اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔ یہ خبر گوہر نے آج اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ Gauahar Khan Welcome baby boy

اداکارہ نے ایک نوٹ شیئر کیا ہے، جس پر لکھا ہے ' لڑکا' ہوا ہے۔ ہماری خوشی اس خوبصورت دنیا کو السلام علیکم کہہ رہی ہے۔ یہ ہمارے پاس 10 مئی 2023 کو پہنچا اور ہمیں یہ احساس دلایا کہ خوشی کا حقیقی مطلب کیا ہوتا ہے۔ ہمارا پیارا بچہ آپ سب کی محبت اور دعاؤں کے لیے شکریہ ادا کر رہا ہے۔ زید اور گوہر'۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے لے کر اداکار سویش رائے اور یوویکا چودھری سمیت کئی فلمی ستاروں نے جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔ انوشکا شرما نے لکھا کہ 'مبارک ہو'۔ سمیرا ریڈی نے بھی جوڑے کو مبارکباد بھیجی ہے۔

گوہر خان نے حال ہی میں اپنے بیبی بمپ کے ساتھ کی گئی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ یہ فوٹو شوٹ مشہور بالی فوٹوگرافر ڈبو رتنانی نے کیا تھا۔

گوہر نے 2020 میں زید کے ساتھ شادی کی، جو کوریوگرافر اور میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے ہیں۔ ان دونوں کی ملاقات کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔ اس جوڑے نے گزشتہ سال دسمبر میں حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں نے خوبصورت اینیمیشن ویڈیو کے ذریعہ یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

مزید پڑھیں:Gauahar Khan Announce Pregnancy: اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.