ETV Bharat / entertainment

Gangubai Kathiawari completes 1 year: گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو ایک سال مکمل، عالیہ نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ تصویر شیئر کی

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' نے اپنی ریلیز کے ایک سال مکمل کرلیے ہیں، جس میں عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم نے باکس آفس پر 200 کروڑ کلب میں جگہ بنائی۔ اداکارہ نے معروف دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2023 میں اس فلم کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 3:39 PM IST

گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو ایک سال مکمل
گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو ایک سال مکمل

ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اور عالیہ بھٹ کی اداکاری والی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی ریلیز کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ فلم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیشپن میں اداکارہ نے لکھا کہ ' ہمارے گنگو کو ایک سال مکمل' اس کے ساتھ عالیہ نے تصویر کے کیپشن میں 'گنگو بائی زندہ باد'، 'گنگو والا سفید' جیسے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔ Gangubai Kathiawari completes 1 year

فلم 'گنگوبائی کاٹھایواڑی' عالیہ بھٹ کے کیرئیر کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، فلم نے گھریلو باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ حالانکہ فلم کی ریلیز کے قبل ہدایت کار اور اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن گنگوبائی کے کردار کے طور پر عالیہ نے اداکاری کی دنیا میں ایک اہم شناخت بنائی۔ اجے دیوگن اور شانتنو مہیشوری نے بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کیا۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو اپنے سنیمائی جادو سے شائقین کو متاثر کرنا بخوبی آتا ہے۔ یہ فلم کی کہانی بھارت کے پچاس کی دہائی کی دنیا کو بیان کرتی ہیں، جہاں ایک طوائف گنگوبائی کماٹھیپورا کی عورتوں کی زندگی بدلنے کا عہد لیتی ہے اور اپنے اس پیغام کو اس وقت کے وزیراعظم تک پہنچاتی ہے۔ فلم کی کہانی ایس حسین زیدی کی کتاب 'دی مافیا کوئینز آف ممبئی' پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں:Gangubai Kathiawadi box office collection: فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی 100 کروڑ روپے کے کلب میں شامل

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی اور یہ فلم ان کی سالگرہ کے ایک دن بعد یعنی 25 فروری 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اب ہدایتکار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم کے ریلیز کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔ ہدایتکار کی سالگرہ میں ان کی پہلی ویب سیریز ہیرامنڈی کی کاسٹ آدیتی راؤ حیدری، سوناکشی سنہا نے بھی شرکت کی، سب اس تقریب میں سفید لباس میں زیب تن نظر آئے۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرامنڈی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا ۔ عالیہ بھی جلد بڑے پردے پر واپس نظر آنے والی ہیں۔ وہ ہدایت کار کرن جوہر کی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.