ETV Bharat / entertainment

Gadar 2 Poster OUT سنی دیول کی آنے والی فلم غدر-2 کا پہلا پوسٹر جاری - سنی دیول کی آنے والی فلم غدر2

بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے اپنی آنے والی فلم غدر کے سیکوئل غدر-2 کا پہلا پوسٹر لانچ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ سنی دیول نے سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 26, 2023, 4:28 PM IST

ممبئی: 22 سال بعد تارا سنگھ ایک بار پھر اپنی سکینہ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہے ہیں۔ جی ہاں، یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے غدر-2 کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔ سنی دیول نے پوسٹر ریلیز کے ساتھ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ بتا دیں کہ انیل شرما کی یہ فلم اس سال سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی آنے والی فلم 'غدر' تہلکا مچانے کے لیے تیار ہے۔ سنی دیول نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے، 'ہندوستان زندہ باد ہے، زندہ باد تھا، اور زندہ باد رہے گا۔' دو دہائیوں کے بعد اس یوم آزادی پر،ہم آپ کے لیے بھارتی سنیما کا سب سے بڑا سیکوئل لے کر آئے ہیں۔ غدر-2 11 اگست 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ سنی دیول کے مداحوں نے اس پوسٹر پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور فلم کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

سنی دیول فلم کے پوسٹر میں کرتا پاجامہ اور پگڑی پہنے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ایک ہاتھ میں بڑا ہتھوڑا بھی ہے۔ پوسٹر میں ان کا روپ جارحانہ دکھایا گیا ہے۔ سنی دیول کا یہ روپ زبردست ہے۔ ساتھ ہی پوسٹر کے اوپر 'ہندوستان زندہ باد' لکھا ہے اور نیچے فلم کی ریلیز کی تاریخ دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ سنی دیول نے 'ماں تجھے سلام'، 'انڈین'، 'دی ہیرو'، 'غدر ایک پریم کتھا'، 'بارڈر' سمیت کئی محب وطن فلموں میں کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 'دامنی'، 'زدی'، 'گھاتک'، 'گھائل'، 'ارجن پنڈت'، 'جال' جیسی سپرہٹ فلمیں دیں۔

یہ بھی ہپڑھیں: Fukrey 3 Poster: 'فکرے 3' کے پوسٹرز سے علی فضل غائب، ریچا چڈھا اور پنکج ترپاٹھی کی پہلی جھلک سامنے آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.