ETV Bharat / entertainment

Parineeti Raghav Wedding راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا ایک دوسرے کے ہوئے - Ragneeti Wedding

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عآپ لیڈر راگھو چڈھا نے 24 ستمبر کو ادے پور کے لیلا پیلس میں سات پھیرے لینے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ وہیں ان کے مداحوں شادی کی پہلی تصویر کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Parineeti Raghav Wedding
راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 11:00 PM IST

ادے پور: پرینیتی اور راگھو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ان کی شادی کی رسومات ادے پور میں مکمل ہو چکی ہے۔ شادی تقریب میں مخصوص مہمانوں نے شرکت بھی کی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان شادی میں شرکت کی، اس کے علاوہ آدتیہ ٹھاکرے اور ثانیہ مرزا بھی شادی تقریب میں نظر آئے۔ اس ہائی پروفائل شادی کے حوالے سے کافی زیادہ رازداری کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس بات کا مکمل خیال رکھا گیا ہے کہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ راگھو نے اپنی پرینیتی کو لینے کے لیے تاج جھیل پیلس سے لیلا پیلس تک 18 کشتیوں پر بارات لے کر پہنچے تھے۔

پرینیتی اور راگھو کی سنگیت کا تھیم 90 کی دہائی کے گانوں پر تھا۔ ایسے میں دلہا اور دلہن کے گھر والوں نے پرفارمنس دی۔ ساتھ ہی دلہا اور دلہن کی طرف سے بھی خصوصی پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔ ڈی جے سمیت سیٹھی نے اپنی موسیقی کے ساتھ تفریحی ماحول میں مسالا گھولا اور سب کو رقص کرنے پر مجبور کردیا۔ اس دوران پرینیتی چوپڑا نے ایک گانا بھی گایا۔ دونوں خاندانوں کے لوگ خوب مزے کرتے ہوئے نظر آئے۔ دونوں خاندان کے افراد بالی ووڈ اور مختلف گانوں پر ایک ساتھ ڈانس کر رہے تھے۔ اس دوران پنجاب کے فنکاروں نے مختلف پریزنٹیشنز بھی دیں۔ راگھو اور پرینیتی کے خاندان نے بھرپور طریقے سے بھنگڑا پیش کیا۔ دونوں خاندانوں کے لوگ سنہری رنگ کے لباس میں زیب تن تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.