ETV Bharat / entertainment

Jiah Khan Suicide Case جیا خان خودکشی معاملہ، اداکار سورج پنچولی الزمات سے بری - جیا خان کی ماں کا بیان

سال 2013 میں بالی ووڈ اداکارہ جیا خان نے خودکشی کر لی تھی۔ وہیں جیا خان کی ماں نے اداکارہ کے بوائے فرینڈ سورج پنچولی کو اپنی بیٹی کی موت کا ذمہ دار بتایا تھا۔ اب سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے اداکار سورج پنچولی کو الزمات سے بری کر دیا ہے۔ Actor Sooraj Pancholi Acquitted by CBI court

Jiah Khan Suicide Case
Jiah Khan Suicide Case
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 11:30 AM IST

Updated : Apr 28, 2023, 8:43 PM IST

اداکار سورج پنچولی الزمات سے بری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیا خان خودکشی کیس میں 10 سال بعد سی بی آئی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت اس معاملے میں ملزم اداکار سورج پنچولی کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ اس معاملے میں نامزد ملزم سورج پنچولی کے لیے 28 اپریل ایک اہم دن ہوا ہے۔ سب کی نظریں اس بات پر تھیں کہ 10 سال سے چل رہے اس معاملے میں سورج پنچولی کا کیا ہو گا۔ اس سے قبل عدالت نے دونوں فریقین کے لواحقین کو فیصلہ سنانے سے قبل میڈیا کے سامنے خاموش رہنے کا حکم دیا تھا۔ اسی بیچ عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے سورج پنچولی کو بری کر دیا ہے۔ سورج پنچولی کا بالی ووڈ کیریئر بھی مشکل میں ہے۔ سورج پنچولی اداکار آدتیہ پنچولی کے بیٹے ہیں۔

اداکار سورج پنچولی الزمات سے بری

عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر سورج کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ سورج کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنتا۔ اداکار نے عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد شکریہ ادا کیا۔ سورج کی والدہ زرینہ وہاب نے بھی سکون کی سانس لی لیکِن جیا خان کی والدہ رابعہ اس فیصلے سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ فیصلہ آنے کے بعد جیا خان کی ماں نے عدالت کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'تمام ثبوت عدالت کے سامنے پیش کیے جانے کے باوجود عدالت نے دیگر بنیادوں پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔'

جیا خان خودکشی معاملہ

یہ بھی پڑھیں: Jiah Khan Suicide Case: جیا خان کی والدہ نے سورج پنچولی پرجسمانی اور ذہنی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا

واضح رہے کہ سال 2013 میں بالی ووڈ اداکارہ جیا خان اپنے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھیں۔ موت سے پہلے سورج پنچولی اور جیا خان کافی عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کر چکے تھے۔ خودکشی سے پہلے جیا خان نے کئی بار اپنی ماں کے ساتھ اپنی پریشانی شیئر کی تھی۔ جیا خان کی والدہ کو بھی معلوم تھا کہ ان کی بیٹی اداکار سورج پنچولی کے ساتھ تعلقات میں ہے۔ ایسے میں جب جیا خان نے خودکشی کی تو ان کی ماں کا پورا شک سورج پنچولی پر گیا اور انہوں نے اپنی بیٹی کے رشتے کی تمام تفصیلات پولیس کو بتانے کے بعد سورج کو جیا کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔

Last Updated : Apr 28, 2023, 8:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.