ETV Bharat / entertainment

EID 2023 سلمان خان، اجئے سمیت فلمی ستاروں نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی - بالی ووڈ ستاروں نے عید منائی

بالی ووڈ اور ساؤتھ کے فلمی ستارے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ وہیں سلمان خان نے ویڈیو پیغام کے زریعہ مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ Salman Khan Extend Eid Greetings

سلمان خان، اجئے سمیت فلمی ستاروں نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 1:57 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے عید پر اپنے مداحوں کو فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شکل میں بڑا تحفہ دیا ہے۔ سلمان خان کے مداح اب عید کے اس موقع پر بھائی جان کی فلم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان 21 اپریل کو ریلیز ہوئی۔ اب سلمان خان کے مداح عید کا تہوار فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کے ساتھ منا رہے ہیں جب کہ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر آ کر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ رات عید کا چاند نظر آنے پر سلمان خان نے اپنے مداحوں کو چاند مبارک کہا تھا۔ چاند مبارک کہنے کے ساتھ ہی سلمان نے اپنے دوست اور سپر اسٹار عامر خان کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی تھی۔

وہیں سلمان خان کے علاوہ بالی ووڈ اور ساؤتھ کے فلمی ستارے بھی اس موقع پر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر عید کی مبارکباد دی۔ اس میں اجے دیوگن، ساؤتھ سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر، مہیش بابو اور فلمساز فرح خان سمیت کئی ستارے شامل ہیں۔ ساتھ ہی بدلے میں مداح بھی اپنے پسندیدہ ستاروں کی پوسٹ پر عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے انسٹاگرام کے ذریعہ عید کی مبارکباد دی ہے۔ مہیش بابو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سبھی کو عید الفطر کی مبارک باد۔ وہیں چِرن جیوی نے لکھا کہ 'میری طرف سے تمام بھائیوں، بہنوں اور ان کے چاہنے والوں کو عید مبارک۔ عیدالفطر سب کی زندگیوں میں خوشی، امن، ہم آہنگی اور خوشحالی لائے۔

یہ بھی پڑھیں: EID 2023 صدر جمہوریہ اور پی ایم مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے عید کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.