ETV Bharat / entertainment

Jersey Promotion in Delhi: فلم جرسی کی ٹیم دہلی پہنچی، شاہد کو فلم سے کافی توقعات

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 6:17 PM IST

شاہد کپور اور مرنال ٹھاکر اپنی آئندہ فلم جرسی کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچے۔ اس دوران شاہد نے بتایا کہ میں نے اس فلم کے لیے اپنے والد پنکج کپور سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ Jersey Promotion in Delhi

فلم جرسی کی ٹیم دہلی پہنچی، شاہد کو فلم سے کافی توقعات

شاہد کپور اور مرنال ٹھاکر حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'جرسی' کے پروموشن کے سلسلے میں دہلی پہنچے۔ پروموشنل تقریب کا اہتمام کناٹ پلیس کے لی میریڈین میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ 'جرسی' اسی نام کی بنی ساؤتھ کی مقبول فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ یہ ایک اسپورٹس ڈرامہ ہے، جس میں ایک کرکٹر کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک کھلاڑی سیاست کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ دیتا ہے۔ یہ فلم 22 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ Jersey Promotion in Delhi

شاہد کو فلم سے کافی توقعات

تقریباً دو سال بعد فلموں میں واپسی کرنے والے شاہد کپور فلم میں ایک جدوجہد کرنے والے کرکٹر کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ شاہد کو فلم کے دوران کیا سیکھ ملی اس حوالے سے انہوں نے بتایا، “میں نے اس فلم کے لیے اپنے والد (پنکج کپور، جو فلم میں شاہد کے کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں) سے بہت کچھ سیکھا۔ میں نے اصل میں سیٹ پر لوگوں سے پنجابی میں بات کرنے کو کہا تاکہ میں انہیں سن سکوں۔ اسے حقیقی ٹچ دینے کے لیے ہم نے فلم کا ایک حصہ پنجاب میں شوٹ کیا ہے کیونکہ جب آپ اس ماحول میں شوٹنگ کرتے ہیں تو اداکاری اور سیکھنا نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔

فلم جرسی کی ٹیم دہلی پہنچی
فلم جرسی کی ٹیم دہلی پہنچی

اس فلم میں شاہد کپور کے مقابل مرنال ٹھاکر ہیں۔ مرنال اور شاہد پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مرنال نے کہا کہ میں 'جرسی' میں ایک مضبوط عورت کا کردار ادا کر رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہر عورت اس کردار سے وابستہ ہو جائے گی۔

فلم جرسی کی ٹیم دہلی پہنچی
فلم جرسی کی ٹیم دہلی پہنچی

واضح رہے کہ فلم جرسی سال 2019 میں آئی تیلگو فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری گوتم تنانوری نے کی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کو چار بار ملتوی کیا ہے۔ پہلے یہ فلم 14 اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن مشہور کنٹر اداکار یش کی فلم کے جی ایف : چیپٹر 2 کی ریلیز کو دیکھتے ہوئے اس فلم کو مزید ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز کو دو بار ملتوی کیا گیا ہے۔

مزید بتایا: Katrina Kaif Pregnancy Rumours: سوشل میڈیا صارفین نے کترینہ کیف کو حاملہ بتایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.