ETV Bharat / entertainment

Farhan Akhtar birthday: فرحان اختر کی سالگرہ پر بہن زویا نے ان کی بچپن کی پیاری تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 11:23 AM IST

اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر فرحان اختر آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر ان کی بہن زویا اختر نے سوشل میڈیا پر فرحان اختر کی بچپن کی ایک پیاری تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔Farhan Akhtar birthday

فرحان اختر کی سالگرہ پر بہن زویا نے ان کی بچپن کی پیاری تصویر شیئر کی
فرحان اختر کی سالگرہ پر بہن زویا نے ان کی بچپن کی پیاری تصویر شیئر کی فرحان اختر کی سالگرہ پر بہن زویا نے ان کی بچپن کی پیاری تصویر شیئر کی

ممبئی: سالگرہ وہ خاص دن ہے جب آپ کو اپنے قریبی لوگوں اور دوستوں کی طرف سے ڈھیر ساری محبت اور شفقت ملتی ہے۔ اداکار فرحان اختر کو بھی ایسی محبت اپنے قریبیوں سے مل رہی ہے۔ اس خاص موقع پر ان کی بہن اور ہدایتکار زویا اختر نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انسٹاگرام پر زویا نے ایک فرحان کی بچپن کی ایک پیاری تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' برتھ ڈے بوائے، میں ہرسال تم سے اور زیادہ پیار کرنے لگی ہوں'۔ اس تصویر میں فرحان بے حد معصوم اور پیارے نظر آرہے ہیں۔Farhan Akhtar birthday

زویا کے یہ تصویر شیئر کرنے کے فورا بعد ابھیشیک بچن، سونالی بیندرے اور فرحان کی اہلیہ شیبانی ڈانڈیکر سمیت کئی مشہور شخصیات نے اس تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔ شیبانی نے فرحان کی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' سب سے پیارا'۔ ساتھ ہی انہوں نے کئی دل والے ایموجیز بھی شیئر کیے۔ اس تصویر پر مداحوں نے فرحان کو 49 ویں سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد دی ہے۔ اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ' بہت سارا پیار فرحان۔ آپ کی موسیقی اور فلموں نے مجھے میری زندگی کی سب سے بہترین یادیں دی ہیں اور جب بھی آپ کا کوئی ایک گانا سنتا ہوں تو میں خوشی کے وقت میں گُم ہوجاتا ہوں۔ وہ پناہ دینے کے لیے آپ کا شکریہ'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' سالگرہ مبارک سر۔ آپ بہترین ہیں'۔

شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر اور ہنی ایرانی کے یہاں پیدا ہوئے فرحان نے بطور مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر 26 سال کی عمر میں سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دل چاہتا ہے' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بطور اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2008 میں آئی فلم راک آن سے کی ہے۔ سال 2011 میں آئی فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے انہیں دو فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال 2013 میں انہوں نے فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں ملکھا سنگھ کا کردار ادا کیا۔ جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈان اور ڈان 2 جیسی کئی فلموں کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔ فی الحال فرحان اپنی آئندہ روڈ ڈرامہ فلم 'جی لے ذرا' کی ہدایتکاری کے لیے تیار ہیں، جس میں عالیہ بھٹ، پرینکا چوپڑا اور کترینہ کیف اہم کردار میں ہوں گے۔ فرحان تقریبا ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد کسی فلم کی ہدایتکاری کرنے والے ہیں۔ انہوں نے آخری بار سال 2011 میں آئی شاہ رخ خان کی فلم ڈان2 : دی کنگ از بیک کی اداکاری کی تھی۔

مزید پڑھیں: The Archies Wrap Up : سہانا خان اور خوشی کپور کی پہلی فلم 'دی آرچیز' کی شوٹنگ مکمل، زویا اختر نے اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.