ETV Bharat / entertainment

Tabu's Birthday: تبو کی سالگرہ تقریب پاجامہ پارٹی میں بدل گئی، فرح خان نے مزے دار کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 10:46 AM IST

بالی ووڈ کی تین سہیلیاں فرح خان، شلپا شیٹی اور تبو اکثر ایک ساتھ عوامی پلیٹ فارم پر نظر آجاتے ہیں۔ اب تبو کی سالگرہ منانے کے لیے فرح خان اور شلپا شیٹی نے ایک پاجامہ پارٹی کا انعقاد کیا۔ تبو کی دونوں دوستوں کی جانب سے شیئر کردہ اس مزے دار پارٹی کی جھلکیوں پر ایک نظر ڈالیں۔ Tabu's Birthday

تبو کی سالگرہ تقریب پاجامہ پارٹی میں بدل گئی

بالی ووڈ کی معروف و بہترین اداکارہ میں سے ایک تجربہ کار اداکارہ تبو 4 نومبر کو 52 برس کی ہوگئیں۔ انہوں نے پیر کی شام اپنی سالگرہ بالی ووڈ کی سہیلیوں شلپا شیٹی اور فرح خان کندرا کے ساتھ منائی۔ تبو کو مزید خاص محسوس کرنے کے لیے شلپا اور فرح نے ان کے لیے ایک پاجامہ پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں صرف وہ تینوں ہی نظر آئیں اور ہمیں یقیناً اداکاروں کی طرف سے شیئر کی گئی تصویریں پسند آئی ہیں۔Tabu's Birthday

فرح خان اور شلپا شیٹی نے اس پاجامہ پارٹی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فرح نے اپنے پوسٹ میں انکشاف کیا کہ شلپا نے تبو کی سالگرہ اپنے ریستوران باسٹین میں منانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن آخر میں انہیں فرح کے گھر پر یہ سالگرہ منانی پڑی۔ انہوں نے نائٹ سوٹ جیسے آرام دہ لباس میں تبو کی سالگرہ منائی اور کیک کاٹنے کے بعد ذائقہ دار پکوان کا بھی لطف اٹھایا۔

انسٹاگرام پر فرح نے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ' پاجامہ پارٹی۔۔۔ تبو کی سالگرہ فارمل لباس میں منارہے ہیں ۔ شکریہ شلپا شیٹی جس نے باسٹین میں ہمیں سالگرہ منانے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ جشن میرے گھر پر ہوا'۔ اس تصویر میں تینوں کو نائٹ سوٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر پر شلپا شیٹی نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'وعدہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کہ پارٹی کے بعد کا جشن آپ کے گھر میں ہوگا۔ سالگرہ مبارک ہو ٹیمپو میری جان'۔

فرح نے انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ' ان تینوں کی کمپنی۔ مجھے وہ پارٹی بے حد پسند ہیں جو سات بجے شروع ہوتی ہیں اور 10 بجے ختم ہوجاتی ہیں'۔ شلپا نے بھی تبو کی کیک کاٹتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

پارٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شلپا نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'تبو بہت خوشی ہوئی کہ ہم آپ کی سالگرہ مناسکے اور فرح خان کندرا آپ کے گھر کی پیاری راتیں، کھانا ہمیشہ رات 9 بجے سے پہلے مل جاتا ہے اور 11 بجے سے پہلے باہر نکال دیا جاتا ہے، یہ پارٹی ویسی ہے جیسی مجھے پسند ہے'۔

تبو اب دریشیم 2 میں اجے دیوگن، اکشے کھنہ، شریا سرن اور ایشیتا دتہ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ 18 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے بعد وہ ارجن کپور کے ساتھ فلم کتے اور اجے دیوگن کی فلم بھولا میں بھی نظرآنے والی ہیں۔ ان کی آخری فلم بھول بھولیا 2 اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلموں میں شامل ہے۔ اس فلم میں ان کا دوہرا کردار تھا اور ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: سالگرہ کے موقع پر تبو کی 10 بہترین فلمی کردار پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.