ETV Bharat / entertainment

Suhana Khan spotted : سہانا خان کی سادگی نے مداحوں کا دل جیت لیا - سہانا خان کی تعریف

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ممبئی میں خوبصورت ہرے رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔ مداحوں نے ان کے اسٹائل کی تعریف کی ہے۔

سہانا خان کی سادگی نے مداحوں کا دل جیت لیا

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 6:22 PM IST

اداکار شاہ رخ خان اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کی بیٹی سہانا خان کو جمعہ کے روز ممبئی میں دیکھا گیا۔ سبز رنگ کے لباس میں ملبوس سہانا کی گاڑی میں بیٹھنے کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر ایک پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ مداحوں نے سہانا کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔Suhana Khan spotted

ابھرتی ہوئی اداکارہ جلد ہی زویا اختر کی فلم دی آرچیز سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔ انہیں ممبئی میں ایک سبز رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ اداکارہ بارش کے موسم میں بھی اتنی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

ایک مداح نے ان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'وہ اداکارہ کرینہ کپور سے زیادہ خوبصورت ہیں کیونکہ ان کے چہرے پر کوئی غرور نظر نہیں آرہا ہے۔ وہ اندر سے خوبصورت ہیں'۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ وہ خوبصورت لگ رہی ہیں'۔ ایک اور مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہمیشہ کی طرح پیاری لگ رہی ہیں'۔ ایک مداح نے سہانا کے مزاج کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ' وہ بہت ہی شائستہ نظر آتی ہیں'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' بارش میں بھی شاندار نظر آرہی ہیں'۔

سہانا خان اپنی پہلی فلم زویا اختر کی دی آرچیز میں اگستیہ نندا اور خوشی کپور کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔پچھلے مہینے آرچیز کی پوری کاسٹ برازیل میں نیٹفلکس کے ٹوڈم ایونٹ میں نظر آرہی تھی۔آرچیز امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کی بھی پہلی فلم ہے۔ اس فلم میں مہر آہوجا، ویدانگ رائنا ، یووراج مینڈا اور ادیتی سیگل بھی ہیں۔آرچیز کو زویا اختر نے بنایا ہے۔اسے زویا اور ریما کاگتی کی ٹائیگر بیبی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ اس سال کے آخر میں نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوگا۔

مزید پڑھیں:Sujoy Ghosh direct Suhana Khan film سہانا خان کی والد شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم کی ہدایتکاری سجوئے گھوش کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.