حیدرآباد (تلنگانہ): مقبول شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیابین کے کردار میں نظر آنے والی دیشا وکانی بھارت کے گھر گھر میں مشہور ہیں۔ اداکارہ نے سال 2017 میں بیٹی کے پیدائش کے بعد شو سے چھٹی لے لی تھی۔ بعد میں دیشا ایک بیٹے کی ماں بنیں۔ مقبول شو کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارہ لائم لائٹ سے دور ہیں لیکن وہ ہر وقت سرخیوں میں نظر آتی رہتی ہیں۔Disha Vakani Doesn't Have Cancer
اس درمیان کئی میڈیا اداروں کی جانب سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دیشا وکانی کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کو " گلے کے کینسر کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ شو میں اپنے کردار دیابین کے لیے انہیں عجیب آواز میں بات کرنی ہوتی ہے'۔ لیکن تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ہدایتکار ہرشد جوشی نے اس حوالے سے جو بات کہی ہے وہ دوسری جانب اشارہ کرتی ہے۔
شو کے ہدایت کار ہرشد جوشی نے کہا کہ 'دیشا صحت مند ہیں اور ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں'۔ شو چھوڑنے کے بعد دیشا تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ٹیم سے باقاعدہ رابطے میں نہیں ہیں لیکن ہرشد نے ہم سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکار کی صحت اچھی ہے۔
ہدایت کار نے دیشا کے اس مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کے دعووں کی بھی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ' یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ہزاروں ایسے فنکار ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی مشہور شخصیات کی ممکری کرتے ہوئے گزار دی'۔ ہرشد نے سوشل میڈیا صارفین سے بھی درخواست کی کہ وہ غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے 'شخص کو تکلیف اور صدمہ پہنچا سکتا ہے۔"
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں ہرشد نے کہا کہ وہ دیشا کے بھائی اور اداکار میور وکانی سے رابطے میں آئے ہیں، جنہوں نے تصدیق کی کہ ان کی بہن بالکل صحت مند ہے۔
واضح رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ ممبئی کی گوکلدھام سوسائٹی اور وہاں رہنے والے لوگوں کے روزمرہ کی کہانیوں کو بتاتا ہے۔ ہرشد جوشی کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ شو گزشتہ 12 سالوں سے ناظرین کی تفریح کر رہا ہے۔ سال 2017 میں شو کو الوداع کرنے سے پہلے اس میں دلیپ جوشی اور دیشا وکانی مرکزی کردار میں تھے۔
شو کے ناظرین اپنی پسندیدہ دیشا وکانی کو یاد کر رہے ہیں اور وہ انہیں جلد ہی شو میں دیکھنا چاہتے ہیں۔