ETV Bharat / entertainment

Esha Deol on Gadar 2 trailer: سنی دیول کی فلم غدر 2 کے ٹریلر پر ایشا دیول نے پیار برسایا - غدر 2 کا ٹریلر

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم غدر کا ٹریلر بالآخر بدھ کے روز ریلیز کردیا گیا ہے اور مداحوں کو فلم کا ٹریلر بے حد پسند آیا ہے۔ سنی دیول کی بہن و اداکارہ ایشا دیول نے بھی فلم کے ٹریلر پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سنی دیول کی فلم غدر 2 کے ٹریلر پر ایشا دیول نے پیار برسایا

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 3:39 PM IST

سال 2001 کی مقبول فلم غدر کے سیکوئل غدر 2 کے ٹریلر کو بدھ کے روز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔ ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا رہا ہے۔ اس درمیان ان کی بہن ایشا دیول نے بھی فلم کے ٹریلر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ ایشا دیول نے فلم کے ٹریلر کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے اور ٹریلر کے ساتھ انہوں نے تالیوں والا اور دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے بھائی سنی دیول کو بھی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کیا ہے۔Esha Deol on Gadar 2 trailer

سنی دیول کی فلم غدر 2 کے ٹریلر پر ایشا دیول نے پیار برسایا
سنی دیول کی فلم غدر 2 کے ٹریلر پر ایشا دیول نے پیار برسایا

واضح رہے کہ حال ہی میں سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریب سے ہیمامالنی اور ان کی دونوں بیٹیاں ایشا اور آہان غیر حاضر نظر آئے تھے۔ حالانکہ ایشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ کرن دیول اور دریشا آچاریہ کو شادی کی مبارکباد دی تھی۔

خیال رہے کہ ایشا اور آہنا ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹیاں ہیں، جب کہ دھرمیندر کی پہلی بیوی سے چار بچے ہیں - سنی اور بوبی دیول، اجیتا اور وجیتا دیول۔ غدر 2 اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہیں۔ یہ فلم سال 2001 کی فلم غدر کا سیکوئل ہے۔ جس میں سنی دیول ایک بار پھر تارا سنگھ کے دمدار کردار میں نظر آئیں گے۔ مداح انہیں بڑے پردے پر ایکشن اوتار میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ سنی دیول کے علاوہ اس فلم میں امیشا پٹیل اور اتکرش شرما بھی اہم کردار میں ہیں۔ فلم کی ہدایتکار انیل شرما نے کی ہے اور یہ 11 اگست کو سنیماگھروں کی زینت بننےوالی ہے۔

مزید پڑھیں:Utkarsh Sharma learnt Urdu: غدر 2 کے اداکار اتکرش شرما نے فلم میں اپنے کردار کےلیے اردو سیکھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.