ETV Bharat / entertainment

Emraan Hashmi Stone Pelting Incident: عمران ہاشمی نے کشمیر میں پتھراؤ میں زخمی ہونے کی تردید کی

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 12:57 PM IST

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے پہلگام میں ان پر ہوئے پتھربازی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ منگل کے روز اداکار نے ٹویٹر پر پہلگام میں اپنی آئندہ پروجیکٹ گراؤنڈ زیرو کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی تردید کی اور کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا ہے۔Emraan Hashmi Stone Pelting Incident

عمران ہاشمی نے کشمیر میں پتھراؤ میں زخمی ہونے کی تردید کی

حیدرآباد (تلنگانہ): جموں و کشمیر کے پہلگام بازار میں شرپسندوں کی جانب سے اداکار عمران ہاشمی پر پتھراؤ کرنے کی خبریں پیر کے روز خوب وائرل ہوئی تھیں۔ عمران، جو اس وقت جموں و کشمیر میں اپنی آئندہ فلم گراؤنڈ زیرو کی شوٹنگ کر رہے ہیں، نے پتھراؤ کے واقعے میں زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔Emraan Hashmi Stone Pelting Incident

ان خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمران نے منگل کو ٹویٹر پر پتھراؤ کے واقعے میں زخمی ہونے کی تردید کی۔ اداکار نے یہ بھی کہا کہ کشمیری لوگوں نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا اور انہوں نے سری نگر اور پہلگام میں گراؤنڈ زیرو کی شوٹنگ کا خوب لطف بھی اٹھایا۔

  • The people of Kashmir have been very warm and welcoming, it has been an absolute joy shooting in Srinagar and Pahalgam. The news of me being injured in a stone pelting incident is inaccurate .

    — Emraan Hashmi (@emraanhashmi) September 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عمران نے پہلگام میں پتھر بازی کے واقعے پر لکھا کہ "کشمیر کے لوگوں نے بہت گرمجوشی سے میرا استقبال کیا، سری نگر اور پہلگام میں شوٹنگ کرنا بے حد مزے دار رہا۔ پتھر بازی کے واقعے میں میرے زخمی ہونے کی خبر غلط ہے'۔

خیال رہے کہ عمران ہاشمی 24 اگست کو سری نگر پہنچے تھے اور انسٹاگرام پر جنت کے اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' پہلی بار جنت کے شہر سری نگر میں !! کاؤنٹ ڈاؤن ٹو زیرو... لائٹس کیمرہ ایکشن'۔

وہیں اننت ناگ پولیس نے پیر کو پہلگام میں فلم کے عملے پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔ اننت ناگ پولیس نے ایک نیوز وائر کو بتایا کہ 18 ستمبر کو پہلگام میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار شدہ شخص نے عملے کے ارکان پر پتھراؤ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شوٹنگ ختم ہونے والی تھی۔

اننت پولیس نے بتایا کہ ' 18 ستمبر کو پہلگام میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران، شام 7:15 بجے ایک شرپسند نے عملے کے ارکان پر پتھراؤ کیا۔ پہلگام پولیس اسٹیشن میں شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور شرپسند کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے'۔

مزید پڑھیں:Stone Pelting on Emraan Hashmi جموں و کشمیر میں عمران ہاشمی پر پتھراؤ، ایف آئی آر درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.