حیدرآباد: بالی ووڈ کی 'کوئین' کنگنا رناوت نے اپنی آئندہ فلم 'ایمرجنسی' کا ایک اور پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ اداکار ملند سومن فلم میں بھارتی فوج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف سیم مانیک شا کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ کنگنا رناوت نے فلم سے ان کی پہلی جھلک جاری کردی ہے اور وہ اس فلم میں سیم مانیک شا کے مضبوط کردار میں نظر آنے والے ہیں۔Milind Soman as Sam Manekshaw in Emergency
کنگنا نے فلم سے ملند کی پہلی جھلک شیئر کی اور لکھا کہ ' زبردست اداکار ملند سومن کو سیم مانیک شا کے کردار کے طور پر پیش کر رہی ہوں۔ سیم مانیک شا، جنہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت کی سرحدوں کی تحفظ میں اہم کردار ادا کیا'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں ملند سومن نے بھی فلم سے اپنی پہلی جھلک کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' بطور ہدایتکار کنگنا رناوت کی پہلی فلم ایمرجنسی کا حصہ ہونے اور سیم مانیک شاہ کا کردار ادا کرنے پرخوش ہوں'۔
خیال رہے کہ کنگنا اس فلم کی ہدایتکاری کرنے کے علاوہ خود اس فلم میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ نے جے پرکاش نارائن کے کردار میں انوپم کھیر ، اٹل بہاری کے کردار میں شریس تلپڑے کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ وہیں مہیما چاولا فلم میں پُپُل جیاکر کے کرار میں نظر آئیں گے۔
ملند سومن کی پہلی جھلک آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔ مداح ان کے اس روپ سے بہت متاثر ہو رہے ہیں اور مانیک شا اور ان کے انداز میں فرق نہیں کر پارہے ہیں۔ کنگنا کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت مل رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے، 'فلم کا مزید انتظار نہیں کر سکتا۔' ایک اور صارف نے لکھا، 'یقین نہیں آ رہا یہ ملند سومن ہیں'۔ ایک صارف نے لکھا، کیا ملند اور مانیکشا ایک ہی مٹی کے بنے تھے؟
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل مداح اٹل بہاری باجپئی کے کردار میں شریس تلپڑے کو دیکھ کر ناخوش تھے لیکن انہیں انوپم کھیر اور کنگنا کی پہلی جھلک پسند آئی تھی۔