ممبئی: جان ابراہم اور ارجن کپور کی اداکاری والی فلم "ایک ولن ریٹرنز" نے تھیٹر میں ریلیز کے پہلے دن ہندوستان میں 7.05 کروڑ روپے کمائے ہیں، میکرز نے ہفتہ کو اس بات کا اعلان کیا۔ موہت سوری کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ایکشن تھرلر سال 2014 میں آئی اصل فلم کا دوسرا پارٹ ہے۔Ek Villain Returns Box Office Collection
فلم پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز نے ایک بیان میں بتایا کہ 'ایک ولن ریٹرنز' کی باکس آفس پر دمدار اوپننگ ہوئی ہے، اس نے بھارت میں پہلے دن 7.05 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔اس فلم میں دیشا پٹانی اور تارا ستاریا بھی ہیں، اس فلم کو ایکتا کپور کے بینر بالاجی ٹیلی فلمز اور بھوشن کمار کی ٹی سیریز کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ سنیماگھروں میں ہندی فلموں کی ناکامی کے بعد 'ایک ویلن ریٹرنز' کی پہلے دن کی کمائی ہندی سنیما سے جڑے لوگوں کے لیے اچھی خبر ہوسکتی ہے۔ اس سال صرف گنگوبائی کاٹھیاواڑی، کشمیر فائلز اور بھول بھولیا 2 ہی باکس آفس پر اچھی کارگردگی کرنے پر کامیاب ہوپائی ہے۔
مزید پڑھیں:ایک ولن ریٹرنز کی تشہیر کے لیے دیشا پٹانی نے گلیمرس لک کا انتخاب کیا، دیکھیں تصاویر