حیدرآباد: جان ابراہم، ارجن کپور، دیشا پٹانی اور تارا ستاریا جیسے اداکار سے سجی فلم ایک ولن ریٹرن کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کے پہلے پوسٹر میں تمام کرداروں کے مضبوط انداز نظر آرہے ہیں۔ فلم کے اسٹار کاسٹ نے بھی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ایک جیسا ہی کیپشن دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہونے کے بھی جانکاری دی گئی۔ فلم ایک ولن کا سیکوئل 9 سال بعد سامنے آیا ہے جس کے ہدایت کار موہت سوری ہیں۔ Ek Villain Return First Look
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ارجن کپور نے اپنے انسٹاگرام پر تارا کے ساتھ دو پوسٹر شیئر کیے ہیں۔ ایک پوسٹر میں جوڑے کو موٹر سائیکل پر بیٹھے دیکھا گیا ہے اور دوسرے پوسٹر میں وہ کھڑے نظر آرہے ہیں۔ ان پوسٹرز کو شیئر کرتے ہوئے ارجن کپور نے لکھا ہے کہ 'ہیرو یا ہیروئن کا تو پتہ نہیں، پر ایک ولن ضرور ہے اس کہانی میں۔ ایک ولن ریٹرن کا ٹریلر کل ریلیز ہوگا۔ فلم 29 جولائی کو آپ کے آس پاس کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ساتھ ہی تارا نے بھی یہی تصویریں شیئر کرکے ارجن کپور جیسا کیپشن دیا ہے۔ دیشا نے جان ابراہم کے ساتھ پوسٹر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ہے 'ہیرو اور ہیروئن کی اسٹوری تو بہت ہے، اب باری ہے ولن کی اسٹوری جاننے کی'۔ واضح رہے کہ فلم میں جہاں دیشا جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گی وہیں تارا ارجن کپور کے ساتھ جوڑی بناتی ہوئی نظر آئیں گی۔ فلم کا پروموشن بھی کافی زور و شور سے کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل فلم کے مرکزی اداکار نے ولن کا ماسک پہن کر گلی گلی فلم کا پروموشن کیا تھا۔
9 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ایک ولن میں سدھارتھ ملہوترا، رتیش دیش مکھ اور شردھا کپور نظر آئے تھے۔ شائقین نے اس فلم کو بہت پسند کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فلم کے سیکوئل کو لوگوں کی جانب سے پیار ملتا ہے یا نہیں۔