ETV Bharat / entertainment

Drishyam 2 trailer: مداحوں کا انتظار اب ختم، اجے دیوگن کی فلم دریشیم 2 کا ٹریلر ریلیز - دریشیم 2 کا ٹریلر

طویل انتظار کے بعد اجے دیوگن کی فلم دریشیم 2 کے میکرز نے پیر کو فلم کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ دریشیم 2 کا ٹریلر ایک ایسے سفر کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ناظرین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے گا کہ اس بار اجے اپنے فیملی کو بچانے کے لیے کون سا راستہ اختیار کریں گے۔Drishyam 2 trailer

مداحوں کا انتظار اب ختم، اجے دیوگن کی فلم دریشیم 2 کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 3:01 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): اداکار اجے دیوگن نے دریشیم 2 کے ٹریلر کو ریلیز کرکے اپنے مداحوں کے تجسس میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ پیر کے روز فلم دریشیم 2 کے میکرز نے گوا کے پنجم میں آئینکس میں فلم کا ٹریلر لانچ کیا۔ فلم میں اجے ایک بار وجے سالگوکر کے کردار میں نظر آنے والے ہیں، جن کا ماضی انہیں اور ان کے خاندان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا ہے۔Drishyam 2 trailer

ابھیشیک پاٹھک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ایشیتا دتہ، اکشے کھنہ، رجت کپور، اور شریا سرن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 18 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ سال 2013 میں اسی نام سے آئی ملیالم فلم کا یہ ہندی ریمیک ہے جس میں موہن لال نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر نشیکانت کامت نے کی تھی، جو 2020 میں 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

سال 2015 کی ہٹ فلم دریشیم میں اجے کا کردار وجے پولیس کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوگیا تھا کہ قتل والے دن وہ اور ان کا خاندان چھٹی پر تھے۔ وجے کی بہترین منصوبہ بندی نے پچھلی بار تو ان کے خاندان کو قانونی کاروائی سے بچا دیا تھا لیکن اب یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ اس بار کیسے قانون کے ہاتھوں سے بچ پاتے ہیں۔ دریشیم 2 کا ٹریلر ایک ایسے سفر کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ناظرین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے گا کہ اس بار اجے اپنے فیملی کو بچانے کے لیے کون سا راستہ اختیار کریں گے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

دریشیم 2 کا ٹریلر ناظرین کو عمدہ تھرلر کہانی پیش کرنے کا وعدہ تو کر رہا ہے۔اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا وجے اس بار اپنے خاندان کی حفاظت کر پائیں گے؟ اب جن لوگوں نے موہن لال کی ملیالم فلم دیکھی ہے انہیں اس سوال کا جواب معلوم ہے۔ لیکن فلم کا ہندی ریمیک کیا ویسا ہی شاندار ہوگا یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

مزید پڑھیں: Drishyam 2 Teaser OUT اجے دیوگن کی تھرلر فلم 'دریشیم2' کا ٹیزر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.