ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra at Citadel Promotions: پرینکا چوپڑا ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرسکتی جنہیں وہ ناپسند کرتی ہیں، اداکارہ کا انکشاف - پرینکا چوپڑا کا انکشاف

پرینکا چوپڑا نے ایک پریس ایونٹ کے دوران اپنی ویب سیریز سیٹاڈیل میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرسکتی جسے وہ ناپسند کرتی ہیں۔

پرینکا چوپڑا ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرسکتی جنہیں وہ ناپسند کرتی ہیں، اداکارہ کا انکشاف

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 12:11 PM IST

ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑا ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ہمیشہ اپنے خیالات اور رائے کے بارے میں کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔ پیر کو ممبئی میں اپنی ویب سیریز سیٹاڈل کی تشہیری پروگرام کے دوران اداکارہ نے اپنے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرسکتی جنہیں وہ پسند نہیں کرتی ہیں۔ اس پریس ایونٹ کے دوران پرینکا سے پوچھا گیا کہ جب وہ کسی پروجیکٹ کے لیے حامی بھرتی ہیں تو ایسی کون سی چیز ہے جس پر وہ سمجھوتہ نہیں کرسکتیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی جنہیں وہ پسند نہیں کرتیں۔

پرینکا نے کہا کہ ' مجھے لگتا ہے کہ میرے لیے اب اس چیز پر سمجھوتا کرنا ناممکن ہے۔ یہ حقیقت ہے۔ میں ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی جنہیں میں اب بالکل پسند نہیں کرتی۔ یہ میرے لئے واقعی سمجھوتے کے قابل نہیں ہے'۔ پرینکا نے یہ بھی کہا کہ ان کے لیے ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے جن سے ان کا تعلق ہے۔ ' مجھے ان لوگوں کی پذیرائی کرنی ہے، جن کے ساتھ میں گھری رہتی ہوں۔ میں یہ کام بہت طویل عرصے سے کر رہی ہوں۔ میں کام پر جانے کے بارے میں سوچ کر پرجوش ہونا چاہتی ہوں اور یہ میرے لیے سمجھوتے والی چیز نہیں ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' لہٰذا جب میں ان لوگوں سے ملتی ہوں جن کے ساتھ میں کام کرنے جا رہی ہوں، تو میں اپنے چھوٹے پیڈز پر لکھ لیتی ہوں۔ لیکن یہ واقعی وہ چیز ہے جسے میں خود کے اندر پایا ہے اور یہ میرے لیے واقعی اہم ہے'۔ واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا سیٹاڈل کے پروموشنل ٹور کے لیے بھارت میں ہیں، ج سمیں ان کے ساتھ رچرڈ میڈن نظر آئیں گے۔ روسو برادرز کی جانب سے تیار کردہ یہ سیریز ایکشن سے بھرپور ہونے والی ہے۔ یہ دو جاسوسی ایجنٹ کین (رچرڈ میڈن) اور نادیہ ( پرینکا چوپڑا) کے ارد گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں:Karan Johar Greets Priyanka Chopra: کرن جوہر کا پرینکا چوپڑا کو گلے لگانے کا ویڈیو وائرل، صارفین نے کہا کہ 'کوئی کنگنا کو فون کرو'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.