ETV Bharat / entertainment

Shoaib Ibrahim welcomes baby boy: دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کے گھر بیٹے کی پیدائش - شعیب ابراہیم کے گھر بیٹے کی پیدائش

ٹی وی اداکار دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کے گھر بدھ کے روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی اور یہ بھی انکشاف کیا کہ بچے کی پیدائش قبل از وقت تھی۔

دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کے گھر بیٹے کی پیدائش

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 3:52 PM IST

حیدرآباد: ٹیلی ویژن دنیا کی مشہور جوڑی دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کے یہاں بدھ کی صبح بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ شعیب نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر یہ خوشخبری دی۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو یہ جانکاری دی ہے۔ اپنے نوٹ میں شعیب نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بچے کی پیدائش قبل از وقت ہے لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔Shoaib Ibrahim welcomes baby boy

شعیب نے لکھا کہ 'الحمدللہ آج 21 جون 2023 کو علی الصبح ہمارے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، یہ قبل از وقت پیدائش ہے، پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں'۔ دیپیکا نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اس نوٹ کو شیئر کیا ہے۔ جوڑے نے جنوری 2023 میں اپنے حمل کا اعلان کیا۔

دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کے گھر بیٹے کی پیدائش
دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کے گھر بیٹے کی پیدائش

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ' ہم آپ سب کے ساتھ ایک خبر شیئر کرنا چاہتے ہیں ہمارے دلوں میں شکرگزاری، خوشی، جوش اور تھوڑی گھبراہٹ بھی ہے۔ ہماری زندگی کا یہ سب سے خوبصورت مرحلہ ہے، جی ہاں ہم اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں! جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔ آپکی ڈھیر ساری دعاؤں اور پیار کی ضرورت ہے'۔

واضح رہے کہ منگل کو جوڑے نے شعیب کی سالگرہ منائی ۔ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب نے لکھا کہ ' یہ سالگرہ پاپا بننے کا ہے اور انشاء اللہ میں جلد ہی اپنی زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہوں گا… میں انتظار نہیں کر سکتا… بہت زیادہ جذباتی بھی ہوں بہت زیادہ پرجوش بھی۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ آپ کی پیاری نیک تمنائیں اور دعاؤں کے لیے۔ میں آپ سب سے پیار کرتا ہوں'۔

دیپیکا ککڑ نے پہلے بتایا تھا کہ انہیں گزشتہ سال اسقاط حمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ جب انہوں نے رواں سال اپنے حمل کا اعلان کیا تھا تب انہیں سوشل میڈیا پر بری طرح سے ٹرول کیا گیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ حالانکہ اداکارہ نے اس پر خاموشی توڑتے ہوئے ٹرول کرنے والوں کو منہ توڑ جواب بھی دیا تھا۔ دیپیکا اور شعیب نے مقبول ٹی وی شو سسرال سمر کا میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں نے 2018 میں شادی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.