ETV Bharat / entertainment

Dipika Kakar شعیب نے میری زندگی کی خالی جگہوں کو محبت اور خوشیوں سے بھردیا، دیپیکا ککڑ ابراہیم - دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم

ٹیلی ویژن اداکارہ دیپیکا ککڑ ابراہیم نے ٹوٹے ہوئے گھر میں پرورش پانے کے بارے میں بات کی اور ساتھ ہی انہوں نے ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھرنے کا سہرا اپنے شوہر شعیب ابراہیم اور ان کے خاندان کو دیا۔

شعیب نے میری زندگی کی خالی جگہوں کو محبت اور خوشیوں سے بھردیا، دیپیکا ککڑ ابراہیم

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 3:10 PM IST

ٹی وی اداکارہ دپیکا ککڑ ابراہیم اس وقت اپنے حاملہ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ایسے گھر میں پلی بڑھی ہیں جہاں ان کے والدین ایک ساتھ نہیں رہتے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خاندانوں میں پرورش پانے پر کچھ بچے ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ دیپیکا اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں اور اپنے حمل سے متعلق ضروری باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔Dipika Kakar on her husband Shoaib Ibrahim

شعیب ابراہیم اور دیپیکا نے پہلی بار مشہور ٹی وی شو سسرال سمر کا میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے کچھ سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2018 میں شادی کر لی۔ ای ٹائمز سے بات کرتے ہوئے دپیکا نے کہا کہ 'جب آپ بچپن میں ایک ٹوٹے ہوئے گھر میں پرورش پاتے ہیں، تب کئی مشکلات سے گزارتے ہیں، میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ میرے والدین نے میرے تئیں اپنے فرائض ادا نہیں کیے، انفرادی طور پر انہوں نے اپنی پوری کوشش کی اور انہوں نے جو کچھ کیا اس کے لیے میں اپنی ماں اور والد کا احترام بھی کرتی ہوں۔ جب بھی مجھے ان کی سب سے زیادہ ضرورت محسوس ہوئی وہ میرے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے۔ آج انفرادی طور پر میرا ان کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور میں ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ لیکن جب آپ ایک پریشان حالات سے گزر رہی فیملی میں پرورش پاتے ہیں تب وہ تکلیف دہ ہوتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ' چاہے کچھ بھی ہو اس طرح کے ماحول میں ہر بچے کا رویہ مختلف ہوتا ہے، کوئی ڈپریشن میں چلے جاتا ہے کوئی بچے چڑچڑے ہوجاتے ہیں جبکہ کوئی انٹروورٹ بن جاتے ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' جب میں بچی تھی میں بہت سہمی ہوئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ میں آج بھی دوست نہیں بنا سکتی۔ میرے مٹھی بھر دوست ہیں، میرے بہت سے ساتھی ہیں۔ میں لوگوں کو اپنی زندگی کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتی ہے اور شاید یہ اس کی وجہ سے ہے'۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑے ہونے کے دوران وہ ہمیشہ ایک گھر اور خاندان کی امید کیا کرتی تھیں جہاں صرف خوشحالی ہو۔ ایک ایسی جگہ جو جذباتی خوشیوں سے بھری ہو'۔ اپنے سسرال کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ 'شعیب اور ان کے خاندان نے 'خالی جگہ' کو محبت اور خوشیوں سے بھر دیا ہے'۔

سال 2010 میں نیر بھرے تیرے نینا دیوی کے ساتھ ٹی وی کی شروعات کرنے کے بعد دپیکا نے مشہور شو سسرال سمر کا کے علاوہ آگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجو سمیت کئی مشہور ٹی وی شوز میں کام کیا ہے۔دیپیکا نے نچ بلیے 8 اور جھلک دکھلا جا 8 جیسے ریئلٹی شوز میں بھی کام کیا ہے۔ حال ہی میں وہ کامیڈی شو انٹرٹینمنٹ کی رات میں بھی نظر آئیں۔ دیپیکا نے سلمان خان کا ریئلٹی شو بگ باس 12 بھی جیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.