ETV Bharat / entertainment

Jacqueline on Sukesh: سکیش چندر نے میرا کریئر برباد کردیا جیکلین فرنانڈیز کا عدالت میں بیان - سکیش چندر منی لانڈرنگ معاملہ

13 جنوری کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں جیکلین فرنانڈیز نے ٹھگ سُکیش چندر شیکھر کے بارے میں عدالت میں کئی انکشافات کیے اور ساتھ ہی انہوں نے سکیش کو دھوکہ باز قرار دیا۔

سکیش چندر نے میرا کیرئیر برباد کردیا جیکلین فرنانڈیز کا عدالت میں بیان

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 1:44 PM IST

نئی دہلی: اداکارہ جیکلین فرناننڈیز نے حال ہی میں سکیش چندر شیکھر منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ اس دوران اداکارہ نورا فتحی نے بھی اپنا بیان درج کروایا۔ کورٹ میں جیکلین نے سکیش کے بارے میں بہت سی ایسی باتیں بتائی جس سے انہیں تکلیف پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں جیکلین اداکارہ نورا فتحی کے ساتھ گواہ بن چکی ہیں۔ دہلی پولیس کی اکنامک آفنسس ونگ (ای او ڈبیلو) سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی معاملے میں اداکارہ سے تفتیش کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 جنوری کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سماعت کے لیے پیش ہونے والی جیکلین نے عدالت میں کہا کہ 'سکیش نے میرے جذبات سے کھیلا ہے، اس نے میرا کیرئیر برباد کیا اور اب میری زندگی کو جہنم بنا دیا ہے، اس نے مجھے گمراہ کیا ہے'۔

جیکلین نے سکیش سے پہلی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ' انہیں بتایا گیا تھا کہ سکیش چندر شیکھر ایک سرکاری اہلکار ہیں۔ پنکی ایرانی نے ان کی ملاقات سکیش سے کروائی تھی۔ پنکی نے میرے میک اپ مین کو بتایا تھا کہ چندر شیکھر وزارت داخلہ کے افسر ہیں'۔ جیکلین نے عدالت کو مزید بتایا کہ ' سکیش نے مجھے بتایا تھا کہ وہ سن ٹی وی کا مالک ہے اور اس نے خود کو جے للیتا کا بھتیجا بھی بتایا تھا، وہ کہتا تھا کہ وہ میرا بہت بڑا مداح ہے اور س نے مجھے ساؤتھ کی فلمیں کرنے کے لیے کہی تھیں۔ ساتھ ہی اس نے ایک پروجیکٹ پر میرے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بھی کہا تھا۔ اس وجہ سے اس سے دن میں تین تین بار فون اور ویڈیو کال پر باتیں ہونے لگیں۔

سکیش مجھے صبح، دن اور رات میں سونے سے پہلے فون کیا کرتا تھا'۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیش نے انہیں کبھی نہیں بتایا کہ وہ انہیں جیل سے فون کرتے تھے اور نہ ہی انہوں نے اداکارہ کو اس کا شک ہونے دیا کیونکہ سکیش جب بھی جیل سے فون کیا کرتا تھا تو وہ صوفے پر بیٹھا رہتا اور اس کے پیچھے ایک پردہ لگا ہوتا تھا'۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ پورا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سکیش چندر شیکھر پر فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹر شیوندر موہن سنگھ کی اہلیہ آدیتی سنگھ کے ساتھ 200 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ آدیتی سنگھ کے شوہر شیوندر کو 2020 میں ریلیگیر فنویسٹ لمیٹڈ میں فنڈز کے غبن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں سکیش نے آدیتی سنگھ کو یقین دلایا تھا کہ وہ ان کے شوہر کو ضمانت پر رہا کر دے گا اور اس کے لیے سکیش نے خود کو کمپنی میں شیوندر کا خاص آدمی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے آدیتی سے 200 کروڑ روپے لیے۔ تب تک آدیتی کو سکیش کی اس دھوکہ دہی کا علم ہو چکا ہو گا، لیکن تب تک وہ فرار ہو چکا تھا۔ جب سکیش کی طرف سے کوئی ہلچل نہیں ہوئی تو آدیتی نے سکیش کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور اس پر 200 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔ سکیش کی نظر اکثر خوبصورت اداکاراؤں پر ہوتی تھی اور وہ ادکارہ کو اپنی پارٹی میں مہمان خصوصی کے طور پر بلاتے تھے اور پھر بات چیت شروع کرنے کے بعد انہیں اپنے مقاصد کے لیے مہنگے تحائف اور پیسے دیا کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:Money Laundering Case دہلی کی عدالت نے جیکلین فرنانڈیزکی درخواست پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.