بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے دہلی کے گھر میں 2.40 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ سامنے آیا۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں اداکارہ کے گھر کی نرس کو گرفتار کیا ہے۔ نرس کے پاس سے نقدی اور زیورات برآمد ہوئے ہیں جو اس نے فروری میں اداکارہ کے گھر سے چوری کیے تھے۔ ملزمہ اپرنا روتھ ولسن اداکارہ سونم کپور کی دادی ساس کی دیکھ بھال کرتی تھیں۔ وہیں ولسن کا شوہر نریش کمار ساگر شکور پور میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ Nurse Arrested for Robbery at Sonam Kapoor House
واضح رہے کہ گھر میں چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب سونم کپور کی دادی ساس سرلا آہوجا نے گھر میں چوری ہونے کی شکایت پولیس میں درج کرائی تھی۔ تغلق روڈ پولیس اسٹیشن نے رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔ اہم بات یہ ہے کہ گھر سے 2 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زیادہ کی چوری ہوئی جس میں نقدی اور زیورات دونوں شامل ہیں۔
اطلاع کے مطابق یہ چوری اس سال فروری کے مہینے میں سونم اور آنند کے دہلی والے گھر میں ہوئی تھی۔ سونم کی دادی ساس سرلا آہوجا اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ دہلی کے گھر میں رہتی ہیں۔ گھر میں تقریباً 35 نوکر ہیں جو گھر کا سارا کام کرتے ہیں۔ ان سب سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تھی۔ بتایا جا رہا تھا کہ سونم کی دادی ساس سرلا نے 11 فروری کو الماری کھولی تھی جس کے بعد انہیں چوری کا علم ہوا۔ ساتھ ہی انہوں نے 23 فروری کو اس معاملے میں شکایت درج کرائی تھی۔
سونم اور آنند دہلی میں نہیں ہیں
واضح رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا اس وقت ممبئی میں ہیں۔ ان دنوں سونم کپور حاملہ ہیں، جس کی وجہ سے یہ جوڑا ممبئی میں مقیم ہے۔ سونم کپور تقریباً چار ماہ کی حاملہ ہیں۔ جوڑے نے خود ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔ حال ہی میں سونم کپور نے اپنے میٹرنٹی فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا۔ Sonam Kapoor Delhi House Robbery
مزید پڑھیں: Sonam Kapoor is Pregnant: سونم کپور ماں بننے والی ہیں، شیئر کی تصویریں