ETV Bharat / entertainment

Delhi Crime 2 Trailer: ایمی ایوارڈ یافتہ شو 'دہلی کرائم' کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز - دہلی کرائم 2 کا ٹریلر ریلیز

اسٹریمنگ سروس نیٹفلکس نے پیر کے روز دہلی کرائم کے نئے سیزن کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا ہے، جس میں ایک بار پھر شیفالی شاہ ڈی سی پی ورتیکا چترویدی اپنے دمدار پولیس ٹیم کے ساتھ اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ Delhi Crime 2 Trailer

ایمی ایوارڈ یافتہ شو 'دہلی کرائم' کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 5:06 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ یافتہ کرائم ڈرامہ سیریز 'دہلی کرائم' کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ شیفالی شاہ کے ذریعہ ادا کیا ہوا کردار ڈی سی پی ورتیکا چترویدی ایک بار پھر ملزمین کو پکڑتی ہوئی نظر آنے والی ہیں۔ اس شو کا پہلا سیزن سال 2012 کے دہلی گینگ ریپ کیس پر مبنی تھا، وہیں دوسرے سیزن میں ورتیکا کی ٹیم بھارت کے دارالحکومت میں خوفناک طریقے سے ہورے قتل معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے نظر آنے والی ہے۔ Delhi Crime 2 Trailer

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ورتیکا چترویدی کا کردار دوبارہ ادا کرنے پر شیفالی بتاتی ہیں کہ ' میں نے اب تک جو بھی کردار ادا کیا ہے وہ مجھے پسند ہے لیکن ڈی سی پی ورتیکا چترویدی ہمیشہ میرے لیے سب سے خاص کردار رہے گا۔ اور مجھے اپنے کردار اور ایک شو کے طور پر دہلی کرائم پر فخر رہے گا۔ یہ میرا پسندیدہ شو ہے، اس لیے ورتیکا کا کردار بھی پسندیدہ ہی رہے گا۔ ایک اداکار کے طور پر اس طرح کے کرداروں کو پیش کرنا آپ کو مکمل محسوس کرواتا ہے'۔

دوسرے سیزن میں شائقین کے لیے کیا کچھ ہے، اس پر روشنی ڈالتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ 'اس سیزن میں شائقین کو ان تجربہ کار پولیس افسران کا انسانی اور کمزور پہلو نظر آئے گا۔ میں فخر سے یہ کہہ سکتی ہوں کہ ' دہلی کرائم' ہماری اچھی کہانی سنانے کے جنون کو دکھائے گا۔ ہم اسے شائقین کو دکھانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں'۔

اس شو کو ایس کے گلوبل انٹرٹینمنٹ، گولڈن کاروان اور فلم کارواں نے پروڈیوس کیا ہے۔ دہلی کرائم 2 پہلے سیزن کی طرح ہی سچے واقعات پر مبنی ہوگا اور اس شو کو ڈائریکٹر تنوج چوپڑا نے بنایا ہے۔ اس سیریز میں رسیکا ڈوگل، راجیش تیلانگ، عادل حسین، انوراگ اروڑہ، یاشاسوینی دیاما، سدھارتھ بھردواج، گوپال دت، ڈینزل اسمتھ، تلوتما شومے، جتن گوسوامی، ویوم یادیو اور انکت شرما بھی ہیں۔ دہلی کرائم 2 26 اگست 2022 کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹفلکس پر ریلیز ہونے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.