ETV Bharat / entertainment

DP Pics From Bhutan: اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بھوٹان سے تصاویر وائرل - بھوٹان میں دیپیکا پڈوکون

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان دنوں بھوٹان کے دورے پر ہیں۔ اداکارہ کے فین پیجز نے سوشل میڈیا میں اداکارہ کی چھٹیوں کی کچھ مزے دار تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بھوٹان سے تصاویر وائرل

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 7:31 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون کی سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ بھوٹان کے سفر پر ہیں۔ لیکن اب تک یہ معلوم نہیں چل سکا ہے کہ اداکارہ بھوٹان میں چھٹیاں گزار رہی ہیں یا وہ کام کے سلسلے میں یہاں گئی ہیں۔ اداکارہ کی بھوٹان سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ان کے متعدد فین پیجز نے شیئر کیا ہے۔DP Pics From Bhutan

بھوٹان کے دورے سے سامنے آئی ایک تصویر میں دیپیکا سیاہ لباس پہنے ایک مداح کے ساتھ سیلفی لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور انہوں نے بالوں کا جوڑا باندھ رکھا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بھوٹان میں ایک مداح کی خواہش پر اداکارہ نے اس کے ساتھ سیلفی لی ہے۔ ایک اور تصویر میں وہ بھورے رنگ کے لباس میں مداحوں کے ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس لباس کے ساتھ انہوں نے ایک سرمئی رنگ کا کوٹ بھی پہنا ہے۔

دیپیکا نے بھوٹان میں ایک کیفے کے اسٹاف کے ساتھ بھی سیلفیاں بھی لی ہیں۔ ان تصاویر میں ادکارہ سفید ٹرٹیل نیک ٹی شرٹ میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ایک ویڈیو میں وہ اپنے لگیج کو لے کر چلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ اور اپنے اہل خانہ کے بغیر بھوٹان کا دورہ کرنے پہنچی ہیں کیونکہ ان کی زیادہ تر تصاویر میں وہ اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ دیپیکا بھوٹان میں کیا کر رہی ہیں۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ 'بھوٹان میں کیا ہورہا ہے'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ' دیپیکا بھوٹان سے اپنی تصاویر پوسٹ کرو'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ' وہ بغیر میک اپ کے بھی بہت اچھی لگتی ہیں، یہ ان کے چہرے کے لیے جادوئی ہے'۔

اداکارہ کو حال ہی میں فلم پٹھان میں دیکھا گیا جو 2023 کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ہے۔ جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں۔ ان کی آئندہ فلم پربھاس کے ساتھ پروجیکٹ اور ریتک روشن کے ساتھ فائٹر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.