ممبئی (مہاراشٹر): رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان سب ٹھیک ہے۔ بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ جوڑی نے جمعہ کے روز انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے تئیں محبت کا اظہار کرکے علیحدگی کی افواہوں کو دور کردیا ہے۔ حال ہی میں ایسی کئی خبریں سامنے آئی تھیں جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دیپیکا اور رنویر کے محبت کے آشیانہ میں دراڑ پڑ گئی ہے۔ حالانکہ جوڑے نے کبھی بھی اس طرح کی خبروں پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا کے ذریعہ ان دعوؤں کو مسترد کیا۔Deepika and Ranveer Shut Separation Rumours
جمعہ کی شام کو رنویر نے سوشل میڈیا پر اپنے ہاٹ پنک لُک اوتار کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں رنویر کو صرف گلابی رنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ پینٹ سے لے کر شرٹ اور جوتے سے لے کر چشمہ تک رنویر گلابی رنگ میں نظر آرہے ہیں۔ رنویر کی اس تصویر پر کئی ردعمل سامنے آئے ہیں۔ رنویر کی اہلیہ دیپیکا نے بھی تبصرہ کیا اور لکھا ہے کہ 'کھانے کے قابل'۔ رنویر نے دیپیکا کا جواب کِس والے ایموجی کے ساتھ دیا۔
رنویر اور دیپیکا چھ سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ بدقسمتی سے حال ہی میں کئی خبریں وائرل ہوئی جن میں دونوں کے تعلقات بگڑنے کا دعوی کیا گیا تھا۔ لیکن دیپیکا اور رنویر کے انسٹاگرام تبصروں کے بعد یہ کہنا ٹھیگ ہوگا کہ وہ خبریں محض افواہیں تھیں۔
دونوں اداکار کے آئندہ پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو رنویر سنگھ جلد ہی عالیہ بھٹ کے ساتھ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئیں گے، جس میں دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی۔ ان کی جھولی میں روہت شیٹی کی سرکس بھی ہے۔
دیپیکا پڈوکون بھی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ ایک بار امیتابھ بچن کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی ، وہ مشہور ہالی ووڈ فلم 'دی انٹرن' کے ریمیک میں امیتابھ کے ساتھ کام کریں گی۔ وہیں وہ فلم فائٹر کا بھی حصہ ہیں، جس میں ریتک روشن اور انیل کپور مرکزی کردار میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: Deepika Padukone health update: بے چینی کی شکایت کے بعد ہسپتال میں بھرتی ہوئی دیپیکا کی حالت اب بہتر