حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بھوٹان کے دورے کی تصاویر اس ہفتے کے شروع میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اب کچھ دنوں بعد دیپیکا نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کے ساتھ اپنی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اداکارہ یہاں اکیلے چھٹیاں گزارنے پہنچی تھیں۔Deepika Padukone Bhutan Vacay
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ہفتہ کے روز دیپیکا نے انسٹاگرام پر بھوٹان کیچھٹیوں کی تصاویر شیئر کی۔ اداکار نے بظاہر قدرت کے خوبصورت نظارے کے درمیان بہت اچھا وقت گزارا ہے۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ پوز دینے سے لے کر جنگل میں ٹہلنے اور بھوٹان کی خوبصورتی میں بھیگنے تک، دیپیکا کی یہ نئی تصاویر آپ کو چھٹیوں پر جانے پر مجبور کر دیں گی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک درجن تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے دیپیکا نے لکھا کہ 'لینڈ آف دی تھنڈر ڈریگن'۔ ان تصاویر میں سے صرف دو تصاویر میں دیپیکا کو دیکھا جاسکتا ہے لیکن مداحوں کو اس بات کی کوئی شکایت نہیں ہے کیونکہ وہ بغیر میک اپ کے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ایک تصویر میں دیپیکا ایک پتھر پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ بچوں کے ساتھ پوز دیتی ہوئی مسکراتی نظر آرہی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
دیپیکا کو آخری بار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پٹھان میں دیکھا گیا تھا جو زبردست ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اداکارہ اگلی بار ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والے سائنس فکشن ڈرامہ پروجیکٹ کے میں نظر آئیں گی جس میں پربھاس اور امیتابھ بچن بھی اہم کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سدھارتھ آنند کی فضائی ایکشن فلم فائٹر میں ریتک روشن کے مد مقابل نظر آنے والی ہیں۔ اداکارہ ہالی وڈ فلم دی انٹرن کے ہندی ریمیک میں بھی نظر آئیں گی، اس فلم میں اداکاری کرنے کے ساتھ وہ اسے پروڈیوس بھی کریں گی۔ اس فلم میں دیپیکا ایک بار پھر امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔
مزید پڑھیں:DP Pics From Bhutan: اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بھوٹان سے تصاویر وائرل