ETV Bharat / entertainment

Jawan Success Meet جوان' کی کامیابی پر کنگ خان کی پارٹی، جھومے سبھی اسٹارز - رنویر نے کیا پیارا کمنٹ

کنگ خان کی فلم جوان نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ اس موقعے پر 'جوان کی کامابی پر ایک پارٹی رکھی گئی، جس میں جوان کے تمام اسٹارز نے اپنی موجودگی درج کرائی۔ Film Jawan Collection

Etv Bharat'جوان سکسز میٹ' پر کنگ خان کے ساتھ جھومے سبھی اسٹارز، رمیا وستاویا گانے پر ایک ساتھ کیا ڈانس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 11:48 AM IST

Updated : Sep 16, 2023, 12:37 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' مداحوں کے دلوں پر چھائی ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی فلم نے باکس آفس پر بھی دھوم مچا رکھی ہے۔ ریلیز کے 7 دنوں کے اندر ہی فلم نے 600 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ اس کامیابی کا جشن منانے کے لیے فلم 'جوان' کے میکرز یش نے راج فلم اسٹوڈیو، ممبئی میں جوان کی کامیابی کی پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں جوان کی پوری کاسٹ نے حصہ لیا۔ شاہ رخ کے لُک اور پارٹی میں سب کی پرفارمنس کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔ فلم میں خصوصی کیمیو رول ادا کرنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی ساڑی میں اپنی خوبصورتی کا جلوہ بکھیرا۔

فلم جوان کے دسویں دن کا کلیکشن

فی الوقت فلم جوان گھریلو سینما میں نویں دن بیس کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے چار سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔ وہیں اب دنیا بھر میں فلم سات سو کروڑ کے کلب میں چھلانگ لگا چکی ہے۔ دسویں دن فلم کے گھریلو کلیکشن کی بات کریں تو فلم دسویں دن اپنے دوسرے ہفتہ کو بتیس کروڑ روپے کمالی ہے، اس کے ساتھ ہی فلم چار سو پچاس کروڑ روپے کے قریب پہنچ جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم دنیا بھر میں زبردست کلیکشن کرنے جارہی ہے۔

رمیا وستاویا پر جھومے اسٹارز

شاہ رخ کے ساتھ فلم کے دیگر اسٹارز دیپیکا پڈوکون، سانیا ملہوترا، ردھی ڈوگرا، سنیل گروور اور فلم کے ہدایت کار ایٹلی نے بھی جوان کے مقبول گانے 'رمیا وستاویا' پر جم کر ڈانس کیا۔ فلم کی اداکارہ نینتارا کسی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں، تاہم انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھیج کر شامل نہ ہونے کی وجہ بتائی۔

شاہ رخ نے کہا شکریہ

تقریب کے ختم ہونے کے بعد کنگ خان شاہ رخ نے ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں جوان کی پوری ٹیم رمیا وستاویا پر ڈانس کر رہی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں شاہ رخ نے لکھا، 'جوان کو میرے ساتھ سلیبریٹ کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔' اس پر شاہ رخ کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ان کے لک اور پرفارمنس کی تعریف کی۔ ایک چاہنے والے نے لکھا، 'آن دی فائر' جبکہ ایک اور نے لکھا، 'جوان' کے ساتھ، آگ ایسی لگائی مزہ آگیا۔

مزید پڑھیں: Shahrukh Says Thanks To Fans تھیٹر کے باہر شاہ رخ کے مداحوں کی دیوانگی، شاہ رخ نے کہا آپ کا شکریہ

دیپیکا نے پوسٹ کی تصویریں

جوان کی کامیابی کی پارٹی میں دیپیکا نے سفید رنگ کی ساڑی پہن رکھی تھی، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھیں، جبکہ شاہ رخ کا نیا ہیئر اسٹائل اس تقریب کی توجہ کا مرکز تھا۔ دیپیکا نے سوشل میڈیا پر اپنے ایونٹ کے لُک کی تصاویر شیئر کیں، جن پر مداحوں نے ان کی خوب ستائس کی۔ اپنی تصاویر کے ساتھ دیپیکا نے شاہ رخ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ شاہ رخ کو چومتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ دیپیکا نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا، 'یہ میرے لیے آخری ہے۔' دیپیکا اور شاہ رخ کی اس تصویر پر شائقین انہیں بے پناہ محبتوں سے نواز رہے ہیں۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا، 'بالی ووڈ کے بادشاہ اور ملکہ'۔ جبکہ ایک نے لکھا، 'اسکرین پر بہترین جوڑی'۔

رنویر نے کیا پیارا کمنٹ

دیپیکا اور شاہ رخ کی اس تصویر پر مداحوں کے ساتھ ساتھ دیپکا کے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ نے بھی خوبصورت تبصرہ کیا۔ انھوں نے لکھا، 'عشق میں دل بنا ہے، عشق میں دل فنا ہے...'۔ شاہ رخ کے ساتھ فلم کے دیگر ستاروں سانیا ملہوترا، ردھی ڈوگرا، سنیل گروور، دیپیکا پڈوکون اور ہدایت کار ایٹلی نے بھی جوان کی کامیابی کی پارٹی میں شاندار ڈانس کیا۔

Last Updated : Sep 16, 2023, 12:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.