ETV Bharat / entertainment

DP Shares pic in Black Saree: دیپیکا پڈوکون نے ساڑی میں اپنی پرکشش تصاویریں شیئرکی، مداحوں سے ملا پیار

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:50 PM IST

دیپیکا پڈوکون نے اپنے دیسی انداز سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ سیاہ رنگ کی ساڑھی میں نظر آرہی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون نے ساڑی میں اپنی پرکشش تصاویریں شیئرکی

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے آسکر 2023 میں اپنی موجودگی درج کرانے کے بعد جمعرات کو بھارت میں پہلی بار ریڈ کارپیٹ پر جلوہ بکھیرا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر وہ شاندار تصویریں شیئر کی ہیں جو انہوں نے انڈین اسپورٹس آنرز 2023 تقریب کے دوران لی تھی۔ دیپیکا اپنے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اس تقریب میں پہنچی جہاں مداحوں کو اداکارہ کی روایتی جھلک دیکھنے کو ملی۔DP Shares pic in Black Saree

انڈین اسپورٹس آنرز 2023 میں دیپیکا اور رنویر کی موجودگی نے بہت سرخیاں بنائی۔ اس ایونٹ سے اس جوڑی کی کئی ویڈیوز اور تصاویر آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا تھا کہ ان کے رشتے میں دراڑ آگئی ہے۔ اس تقریب سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں رنویر کو دیپیکا کا ہاتھ پکڑنے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن دیپیکا ان کا ہاتھ نہیں پکڑتی ہیں۔ جس کے بعد صارفین نے سمجھا کہ دیپیکا نے ایوارڈ شو میں رنویر کا ہاتھ پکڑنے سے گریز کیا۔ جبکہ سوشل میڈیا کے ایک حصے نے اس جوڑی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دیپیکا نے شاید یہ نہیں دیکھا کہ رنویر نے انہیں پکڑنےکے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا تھا۔

اس طرح کی افواہوں کے درمیان دیپیکا نے ہفتہ کے روز انڈین اسپورٹس آنرز 2023 سے کئی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ انہوں نے یہ تصاویر کے ساتھ سفید دل والا ایموجی بھی اپنے کیپشن میں شیئر کیا۔ ان کے یہ تصاویر شیئر کرنے کے فورا بعد ہی مداحوں نے پوسٹ پر تبصرہ کرنا شروع کردیا۔ دیپیکا کی تعریف کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ' انٹرنیٹ پر بہترین چیز'۔ جبکہ ایک نے لکھا کہ ' دیپیکا پڈوکون آپ پرکشش ہیں'۔

واضح رہے کہ دیپیکا ان دنوں ناگ اشون کی فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں پربھاس اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ریتک روشن کے ساتھ سدھارتھ آنند کی فضائی ایکشن ڈرامہ فلم فائٹر کی شوٹنگ بھی کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.