ETV Bharat / entertainment

Deepika Padukone spotted at airport: پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کےلیے دیپیکا پڈوکون حیدرآباد روانہ - دیپیکا پڈکوون ممبئی ائیرپورٹ

دیپیکا پڈوکون اپنی آئندہ فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد روانہ ہوگئی ہیں۔ فلم میں امیتابھ بچن، پربھاس، دیشا پٹانی اور اب کمل ہاسن کے بھی شامل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کےلیے دیپیکا پڈوکون حیدرآباد روانہ

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 10:14 AM IST

پروجیکٹ کے کے میکرز کی جانب سے مشہور اداکار کمل ہاسن کے فلم میں شامل ہونے کی تصدیق کے ایک دن بعد اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو پیر کی صبح ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا، وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد روانہ ہوئی ہیں۔ اداکارہ کو بھورے رنگ کے پینٹ اور ٹی شرٹ میں ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔Deepika Padukone spotted at airport

انسٹاگرام پر ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے ممبئی ایئرپورٹ سے دیپیکا کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہیں اپنی گاڑی سے اترتے اور ممبئی ائیرپورٹ کے دروازے کی طرف جاتے دیکھا گیا۔ جانے سے پہلے انہوں نے پاپرازی کے لیے تصویریں بھی کھینچائیں۔

ایک مداح نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اسٹائل کے بارے میں صرف اس کو ہی معلوم ہے، باقی سب کو جو ملتا ہے وہ پہن لیتی ہیں'۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ ' کتنی خوبصورت ہے'۔ ایک اور مداح نے اداکارہ کو شاندار قرار دیا۔

واضح رہے کہ اتوار کو اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کمال ہاسن بھی فلم پروجیکٹ کے کی کاسٹ میں شامل ہوں گے جس میں پربھاس، دیپیکا کے ساتھ ساتھ امیتابھ بچن اور دیشا پٹانی بھی اہم کردار میں ہیں۔ توقع ہے کہ وہ فلم میں منفی کردار ادا کریں گے۔

کمل ہاسن نے فلم میں شامل ہونے کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔ ساتھ ہی فلم کے کئی ساتھی اداکاروں نے بھی ان کے فلم میں شامل ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اداکار امیتابھ بچن نے بھی اس خبر پر ایک ٹویٹ لکھتے ہوئے کہا کہ ' خوش آمدید کمل، آپ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا شاندار ہے، بہت وقت ہوگیا ہے'۔ وہیں پربھاس نے بھی اس موقع پر ایک ٹویٹ کیا۔ پربھاس نے لکھا کہ ' ایک ایسا لمحہ جس نے میرے دل میں ہمیشہ کے لیے ایک نشان چھوڑ دیا ہے۔پروجیکٹ کے میں کمل ہاسن سر جیسے لیجینڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز ملنے کی خوشی بیان کرنے کے لیے میرے پاس لفظ نہیں ہے۔ سینما کے ایسے اداکار سے سیکھنے اور بڑھنے کا موقع ملنا ایک خواب کے مکمل ہونے جیسا ہے'۔

پروجیکٹ کے کو ناگ اشون ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور اسے دو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔اسے ایک ساتھ دو زبانوں ہندی اور تیلگو میں شوٹ کیا جارہا ہے۔ یہ فلم دیپیکا کی تیلگو انڈسٹری میں ڈیبیو بھی رہے گی۔ یہ ایک سائنس فکشن تھرلر ہے جسے بڑے بجٹ میں بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Deepika Padukone features on TIM: ٹائم میگزین کے سرورق میں دیپیکا پڈوکون چھائیں، سیاسی جماعتوں کے سخت ردعمل پر پہلی بار اداکارہ نے یہ کہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.