ETV Bharat / entertainment

DP's Project K First Look سالگرہ کے موقع پر دیپیکا پڈوکون کی فلم پروجیکٹ کے سے پہلی جھلک سامنے آئی

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 5:10 PM IST

دیپیکا پڈوکون کی سالگرہ پر مداحوں کو بڑا تحفہ ملا ہے۔ ساؤتھ سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ اداکارہ کی پہلی فلم کا پہلا لک جاری کردیا گیا ہے۔ یہاں دیکھیں۔DP's Project K First Look

سالگرہ کے موقع پر دیپیکا پڈوکون کی فلم پروجیکٹ کے سے پہلی جھلک سامنے آئی

حیدرآباد: بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکاراؤں میں سے ایک دیپیکا پڈوکون 5 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر دیپیکا کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان نے بھی پٹھان سے دیپیکا پڈوکون کا ایک شاندار پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اب دیپیکا پڈوکون کی جانب سے مداحوں کو بڑا تحفہ ملا ہے۔ دیپیکا کی پین انڈیا فلم 'پروجیکٹ کے' سے ان کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔DP's Project K First Look

آپ کو بتا دیں کہ فلم 'پروجیکٹ کے' کے میکرز نے دیپیکا کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے فلم کا پہلا لک جاری کیا ہے۔ اگرچہ اس میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے لیکن دیکھنے سے لگتا ہے کہ ان کا کردار بہت دلچسپ ہونے والا ہے۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلمسازوں نے دیپیکا کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 'ہماری دیپیکا پڈوکون کو سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد'۔ پروجیکٹ کے ایک پین انڈیا فلم ہے، جسے نوجوان ڈائریکٹر ناگ اشون ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور 'باہوبلی' اسٹار پربھاس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب اتنے بڑے ستارے کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس سے قبل 11 اکتوبر 2021 کو فلم سازوں نے امیتابھ بچن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک پوسٹر جاری کیا تھا جس میں ایک مٹھی نطر آرہی ہے جس پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ 24 جولائی 2021 کو شروع ہوئی تھی۔ جب سے اس فلم کا اعلان کیا گیا ہے تب سے یہ سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال دپیکا پڈوکون بھی فلم کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد پہنچی تھیں۔ فلم کب ریلیز ہوگی، اس کے بارے میں ابھی کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں: SRK B'Day Wish to DP شاہ رخ خان نے پیاری دیپیکا کو سالگرہ کی مبارکباد دی، پٹھان نے اداکارہ کو پوسٹر بھی شیئر کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.