ETV Bharat / entertainment

DP and Ranveer's Divorce Rumours: دیپیکا اور رنویر کے درمیان طلاق کی افواہوں کے درمیان جوڑے کی پیاری ویڈیو وائرل - دیپیکا اور رنویر کی پیاری ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی سب سے پیاری جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک اسپورٹس ایونٹ سے سامنے آئی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں جوڑے کو تقریب میں وقت گزارتے اور بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی اس ویڈیو نے دونوں کے درمیان جھگڑے کی افواہوں کو دور کردیا ہے۔

دیپیکا اور رنویر کے درمیان طلاق کی افواہوں کے درمیان جوڑے کی پیاری ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 5:05 PM IST

حیدرآباد: علیحدگی کی افواہوں کو دور کرتے ہوئے بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو چوتھے انڈین اسپورٹس آنرز ایوارڈز 2023 میں ایک خاص وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل دونوں کی علیحدگی کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی جب دونوں کو اسی ایوارڈ تقریب کے ریڈ کارپٹ پر دیکھا گیا تھا، جس میں دیپیکا پڈوکون رنویر کو نظر انداز کرتی نظر آرہی ہیں۔ لیکن اب اس جوڑی کے مداحوں کے لیے راحت کی خبر ہے کیونکہ اس تقریب میں دونوں کا خوش مزاج انداز دیکھنے کو ملا۔DP and Ranveer's Divorce Rumours

اب اس تقریب سے سامنے آئی ایک ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کو اپنے شوہر رنویر سنگھ کی باتوں کو بڑی دلچسپی سے سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعدمداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' پیارے لوگ'۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' کلیجے کو ٹھنڈگ ملی یہ ویڈیو دیکھ کر'۔

تقریب میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، پرکاش پڈوکون، وراٹ کوہلی کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور ابھیشیک بچن نے شرکت کی۔ ایونٹ کے لیےدیپیکا اور رنویر نے سیاہ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔ وہ طویل عرصے بعد ریڈ کارپٹ پر سیاہ لباس میں زیب تن نظر آئے۔

فلم گہرائیاں کی اداکارہ دیپیکا نے کالی ساڑی پہن کر اس تقریب میں شرکت کی، جس میں اداکارہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ دوسری طرف رنویر نے سفید قمیض کے ساتھ سیاہ سوٹ پہنا۔ اس جوڑی کے علاوہ دیگر مشہور شخصیات نے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو اعزاد دینے کے لیے اس تقریب میں شرکت کی۔ آر پی ایس جی گروپ اور وراٹ کوہلی فاؤنڈیشن ہر سال بھارتی کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازنے کے لیے انڈین اسپورٹس آنرز کا انعقاد کرتا ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے فائٹر کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اس میں وہ ریتک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ سدھارتھ آنند کی فلم فائٹر میں اکشے اوبرائے، کرن سنگھ گروور اور انیل کپور بھی اہم کردار میں ہوں گے، یہ فلم 25 جنوری 2024 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ امیتابھ بچن اور اداکار پربھاس کے ساتھ پروجیکٹ کے پر کام کر رہی ہیں۔ وہ ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کے ریمیک میں بگ بی کے ساتھ بھی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:DP Shares pic in Black Saree: دیپیکا پڈوکون نے ساڑی میں اپنی پرکشش تصاویریں شیئرکی، مداحوں سے ملا پیار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.