ممبئی: اداکار دیبینا بینرجی اور گرمیت چودھری نے اپنی دوسری بیٹی کا استقبال کیا۔ اسٹار جوڑے نے جمعہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں نئے والدین نے اپنی میٹرنیٹی فوٹوشوٹ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔Debina and Gurmeet welcome second child
اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس جوڑے نے کیپشن میں لکھا کہ ' اس دنیا میں ہماری بچی کا استقبال ہے۔ جیسے ہی ہم دوبارہ والدین بنے ہیں ہم اس وقت پرائیوسی چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا بچہ مقررہ وقت سے پہلے دنیا میں آیا ہے۔ دعائیں دیتے رہیں اور مسلسل اپنی محبت کی بارش برساتے رہیں'۔ اس پوسٹ کے بعد جوڑے کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
یہ خبر سامنے آنے کے بعد سونو سود، آسیس کور، کراتیکا سینگر دھیر اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے جوڑے کو سوشل میڈیا پر دوبارہ والدین بننے پر مبارکباد بھیجی ہے۔
واضح رہے کہ گرمیت اور دیبینا نے 2011 میں شادی کی اور رواں سال اپریل میں اپنی پہلی بیٹی لیانا کا استقبال کیا۔ جوڑے نے اگست 2022 میں اعلان کیا تھا کہ وہ دوسری بار والدین بننے جارہے ہیں۔ دیبینا نے گرمیت اور لیانا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سونوگرافی کی تصویر ہاتھ میں پکڑی نظر آرہی ہیں۔
وہیں دیبینا کو اس وقت سوشل میڈیا پر زبردست ٹڑول کا بھی سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے چار ماہ بعد اپنی دوسری حمل کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت اداکارہ نے ٹرولنگ کو غیرضروری قرار دیا تھا ۔ تاہم اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک اداکار ہونے کے اچھے اور برے دونوں پہلو ہوتے ہیں۔