ETV Bharat / entertainment

DDLJ Re Release on Big Screen شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں کو بڑا تحفہ، 'ڈی ڈی ایل جے' بڑے پردے پر دوبارہ پیار کا جادو بکھیرے گی - شاہ رخ خان کی 57 ویں سالگرہ

بدھ کا روز شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے بے حد خاص ہوگا کیونکہ اداکار کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سلور اسکرین پر واپس آرہی ہے۔ آدتیہ چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی خصوصی اسکریننگ 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ DDLJ Re Release on Big Screen

شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں کو بڑا تحفہ

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 2:57 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اسٹوڈیو یش راج فلمز نے منگل کو اعلان کیا کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے ایک بار پھر ان کی 57 ویں سالگرہ پر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔DDLJ Re Release on Big Screen

پروڈکشن ہاؤس نے انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رومانوی ڈرامہ فلم کو بدھ سے پی وی آر، آئنوکس اور سائنپولیس ٹھیٹرز میں دکھایا جائے گا۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ' ڈی ڈی ایل جے 'پلٹ کر' بڑی اسکرین پر واپس آرہا ہے۔ 2 نومبر 2022 کو ہندوستان بھر کے سینما گھروں میں راج اور سمرن کے افسانوی سفر کا تجربہ کریں'

مداحوں کی جانب سے فلم کو پیار سے ڈی ڈی ایل جے کہا جاتا ہے۔ سال 1995 میں آئی یہ فلم مشہور فلمساز یش چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ہے۔ فلم میں نظر آنے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی رومانوی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ فلم میں امریش پوری، فریدہ جلال، انوپم کھیر، ستیش شاہ اور ہمانی شیو پوری نے شاندار پرفارمنس دیا ۔

دلکش یورپی مقامات اور پنجاب کے سرسوں کے کھیت کی وجہ سے بھی فلم کو یاد کیا جاتا ہے۔ وہیں فلم کے سدا بہار نغمے جیسے ناجانے میرے دل کو کیا ہوگیا، تجھے دیکھا اور رک جا آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔

بدھ کو اپنی 57ویں سالگرہ منانے والے شاہ رخ کی آئندہ فلم پٹھان کو بھی یش راج فلمز ہی پروڈیوس کر رہی ہے۔ اس فلم میں ان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اداکاری کر رہے ہیں، جاسوس تھرلر فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

پٹھان کے علاوہ سپر اسٹار ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی جوان میں بھی کام کریں گے اور اس میں وہ اداکارہ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ وہ راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی نمبر ون رومانٹک فلم پر خاص رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.