ETV Bharat / entertainment

Ayan Mukherji to Direct War2: ریتک روشن کی فلم 'وار 2' کی ہدایتکاری آیان مکھرجی کریں گے - آیان مکھرجی اور ریتک روشن کی فلم وار 2

اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ آیان مکھرجی یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ یش راج فلمز نے ریتک روشن کی آئندہ فلم وار 2 کی ہدایتکاری کے لیے آیان مکھرجی پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

ریتک روشن کی فلم 'وار 2' کی ہدایتکاری آیان مکھرجی کریں گے

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 12:38 PM IST

ممبئی: فلمساز آیان مکھرجی نے منگل کو برہماسترا 2 اور 3 پر ایک اپ ڈیٹ شیئر کیا۔ فلمساز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک 'بے حد خاص فلم' کا اشارہ بھی دیا، جس کے بعد شائقین یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ خاص فلم کون سی ہوسکتی ہے۔ آیان نے اپنے اس پوسٹ میں برہماستر کے آئندہ پارٹ اور پارٹ 3 کے علاوہ جس فلم کے بارے میں بات کی ہے وہ ہے ریتک روشن کی فلم وار 2۔Ayan Mukherji to Direct War2

یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑا نے آیان کو بلاک بسٹر فلم وار کی دوسری قسط کی ہدایتکاری کی ذمہ داری ہے، جس میں ریتک روشن مرکزی کردار میں ہیں۔ ایک ذرائع کے مطابق ' آدتیہ چوپڑا حکمت عملی کے ساتھ یش راج فلمز کی ہر اسپائی یونیورس فلم کے لیے ہدایتکار منتخب کر رہے ہیں۔ آیان نے بڑی ہٹ فلمیں دی ہیں جو شائقین کے تمام طبقوں کو پسند آتی ہے اور وہ بھارتی شائقین کی نبض پہچانتے ہیں۔ انہیں فلم کو بڑے پیمانے پر تیار کرنا آتا ہے جو وار 2 کے لیے ضروری ہے'۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ' اس کے علاوہ وہ ایک نوجوان فلمساز ہیں جو اسپائی یونیورس میں ایک مختلف رنگ لاسکتے ہیں۔ وار 2 کے ایکشن کو مزید دلکش بنانے کے لیے آیان اپنا منفرد انداز اختیار کر یں گے۔ آدتیہ چوپڑا فرنچائز کو آگے لے جانے کے لیے ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔ وار 2 کی ہدایتکاری کی ذمہ داری آیان کو دینا حالیہ دنوں میں کیا گیا اب تک کا سب سے دلچسپ اعلان ہے۔ فرنچائز اور یش راج فلمز اسپائی یونیورس کو مزید بڑا بنانے کے لیے سب کی نگاہیں آیان پر ہیں'۔

واضح رہے کہ آیان کی وار 2 کی ہدایتکاری کرنے کی قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئی جب ڈائریکٹر نے آج صبح انسٹاگرام پر ایک نوٹ اپ لوڈ کیا اور ایک بہت ہی خاص فلم کرنے جانب اشارہ دیا۔ سوشل میڈیا پر آیان نے انکشاف کیا کہ برہمسترا پارٹ 2 اور 3 کی شوٹنگ ایک ساتھ کی جائے گی۔ برہمسترا کا دوسرا پارٹ دسمبر 2026 میں سامنے آئے گا اور اس کے ایک سال بعد برہمسترا پارٹ 3 کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Ayan Mukherji on Brahmastra parts آیان مکھرجی نے فلم برہمسترا کے دوسرے اور تیسرے پارٹ کے حوالے سے اہم جانکاری دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.