گروگرام: اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کا گروگرام میں شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وشو ہندو پریشد کی طرف سے مسلسل شو کی مخالفت کی جارہی تھی جس کے بعد سیکٹر 29 کے اسٹوڈیو ایکس او پب بار مینجمنٹ نے شو کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ کنال کامرا کے اس شو کے حوالے سے لوگوں میں پرجوش دیکھنے کو ملا تھا اور شو کے ٹکٹ بھی فروخت ہونے لگے تھے۔Kunal Kamra's Show Cancelled in Gurugram
شو کی منسوخی سے لاکھوں کا نقصان: 17 اور 18 ستمبر کو اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال اور کئی دوسرے اسٹینڈ اپ کامیڈین پرفارم کرنے والے تھے۔ پب بار کے منیجر کے مطابق شو منسوخ ہونے سے انہیں 10 سے 12 لاکھ کا نقصان ہوا ہے لیکن مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو اس لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل اسٹوڈیو XO پب بار کی انتظامیہ پر شو کو منسوخ کرنے کا دباؤ بنا رہے تھے، وہیں ہندو تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کرکے کنال کامرا کے شو کو ملی اجازت کو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ پہلے بھی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں:توہین عدالت معاملہ: لطیفے حقیقت نہیں ہوتے :کنال کامرا