ETV Bharat / entertainment

Chup Trailer ذوالقر سلمان اور سنی دیول کی فلم 'چُپ' کا ٹریلر تھرلر سے بھرپور - چپٹ کا ٹریلر ریلیز

فلم 'چُپ' کے دمدار ٹریلر میں سنی دیول کو ایک ایسے پولیس اہلکار کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے جو فلمی ناقدین کو نشانہ بنانے والے سیریل کلر کی تلاش میں دن رات ایک کر دیتا ہے۔ یہ فلم بھارت کے عظیم فلمساز گرو دات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ فلم میں ذوالقر سلمان، شریا دھنونتھری اور پوجا بھٹ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔Chup Trailer

ذوالقر سلمان، سنی دیول کی فلم چپ کا ٹریلر تھرلر سے بھرپور

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 2:16 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): فلمساز آر بالکی نے پیر کو اپنی آنے والی فلم 'چُپ: ریوینج آف دی آرٹسٹ' کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ بالکی نے بتایا کہ یہ فلم ایک فنکار کے ذہن میں جھانکتی ہے اور بتاتی ہے کہ زندگی کے پیچیدہ حالات اسے کیسے قانون کے خلاف کام کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔ 23 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس سائیکلوجکل تھرلر فلم میں ذوالقر سلمان، شریا دھنونتھری، سنی دیول اور پوجا بھٹ ہیں۔Chup Trailer

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

یہ فلم مشہور فلمساز گرو دت اور ان کی 1959 کی کلاسک فلم کاغذ کے پھول کو خراج عیقدت پیش کرتی ہے۔ چینی کم اور پا جیسی فلموں کے ہدایتکار بالکی کا کہنا ہے کہ ' انہوں نے فلم کی کہانی کو بُننے میں کافی وقت لیا۔

فلمساز نے ایک بیان میں کہا کہ 'مجھے نہیں معلوم کہ میں نے اسے لکھنے اور اسے اسکرین پر لانے میں اتنا وقت کیوں لگایا۔ یہ ایک مناسب تھرلر ہے جو آپ کو ایک فنکار کے پاگل پن اور ایک قاتل کی چالاکی کا گواہ بناتی ہے۔ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے اور اسے پوری دنیا کو دکھانے میں بہت فخر محسوس ہورہا ہے '۔

فلم چپ کے دمدار ٹریلر میں سنی دیول کو ایک ایسے پولیس اہلکار کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے جو فلمی ناقدین کو نشانہ بنانے والے سیریل کلر کی تلاش میں دن رات ایک کر دیتا ہے۔ ٹریلر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ قاتل ایسے فلمی ناقدین کا قتل کرتا ہے جو فلم کا تجزیہ ٹھیک سے نہیں کرتے ہیں اور پھر وہ ان لوگوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی پیشانی میں ان کے خون سے 'اسٹارز' بنادیتا ہے۔

اس فلم میں گرو دت کی بطور ہدایتکار آخری فلم 'کاغذ کے پھول' کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ سال 1959 میں ریلیز ہوئی اس فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن کچھ برسوں بعد اس فلم کا شمار عالمی سطح کی بہترین فلموں میں ہونے لگا۔ چپ کے ٹریلر میں دت کی ایک اور فلم پیاسا( 1975) کے نغمے، جیسے جانے کیا تو نے کہی، یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے اور سر جو تیرا چکرائے کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی سیتا رامم فلم میں بہترین اداکاری کرنے والے سلمان نے کہا کہ 'یہ فلم کردار اور کہانی کے لحاظ سے بہت مختلف ہے۔ ذوالقر سلمان چپ پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی کے من میں چل رہے کام کو دیکھ رہے ہیں اور جو کردار میں ادا کر رہا ہوں وہ خاص طور پر منفرد ہے کیونکہ یہ میرے لیے بالکل نیا تجربہ ہے'۔

وہیں بالکی کی زیادہ تر فلموں میں نظر آنے والے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بطور میوزک کمپوز چپ پہلی فلم ہوگی، انہوں نے فلم کا ٹائٹل ٹریک بنایا ہے۔ اس فلم کا اسکرین پلے اور مکالمے بالکی نے نقاد راجہ سین اور رشی ویرمانی کے ساتھ مل کر لکھے ہیں۔

فلم کو راکیش جھنجھن والا، انیل نائیڈو، ڈاکٹر جینتی لال گڈا (PEN اسٹوڈیوز) اور گوری شندے نے پروڈیوس کیا ہے۔ میوزک ڈائریکٹر ایس ڈی برمن، امیت ترویدی، اسنیہا کھنوالکر اور امان پنت ہیں اور گانے کے بول ہیں ساحر لدھیانوی، کیفی اعظمی، اور سوانند کرکرے نے لکھے ہیں ۔ پرنب کپاڈیہ اور انیرودھ شرما اس فلم میں شریک پروڈیوسر کے طور پر منسلک ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.