حیدرآباد: سالانہ کانز فلم فیسٹیول اس بار بھی یوروپ کے ملک فرانس میں منعقد ہونے والا ہے، جس میں دنیا بھر کی دستاویزی فلموں سمیت مختلف طرح کی نئی فلموں کی نمائش کی جاتی ہے۔ 76 واں کانز فلم فیسٹیول 16 مئی سے 27 مئی تک 'Cannes' Palais des Festivals et des Congrès' میں منعقد ہوگا۔ کانز کے ریڈ کارپٹ پر دنیا بھر کی تفریحی صنعت سے تعلق رکھنے والے مشہور افراد جمع ہوں گے۔ اس سال جیوری کے صدر روبن سٹلنڈ ہوں گے۔ اس سال کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں تین بھارتی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، کانو بہل کی آگرہ، انوراگ کشیپ کی کینیڈی اور منی پوری فلم ایشان ہو 'Ishanhou' کو دکھایا جائے گا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اداکارہ اور سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر اداکار ایشا گپتا اور کنگابم ٹومبا کے ساتھ کانز کے ریڈ کارپٹ پر ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ آسکر ایوارڈ یافتہ گنیت مونگا اور مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ایل مروگن بھی اس بار باوقار ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گے۔ اس موقع پر کمار سانو کی بیٹی شینن بھی موجود ہوں گی۔ وہیں اداکارہ انوشکا شرما 2023 میں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کاریپٹ پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ سارہ علی خان بھی کانز میں شرکت کریں گی اور ریڈ کارپٹ ڈیبیو کریں گی۔ کانز 2023 میں ناگالینڈ کی نمائندگی آندریا کیویچوسا کریں گی، جنہوں نے آیوشمان کھرانہ کے ساتھ انیک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ تجربہ کار فلمساز کیوینی شوے بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ایشوریا رائے بچن، جو متعدد بار کانز جا چکی ہیں، بھی وہاں موجود ہوں گی، اس کے بعد ادیتی راؤ حیدری بھی کانز میں شرکت کریں گی۔ اس سال سوشل میڈیا اسٹار ڈولی سنگھ بھی نظر آئیں گی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی تھی۔ بالی ووڈ کے ہدایت کار انوراگ کشیپ اس سال فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لیے بےتاب ہیں۔ان کی فلم کینیڈی کو کانز فلم فیسٹیول کے مڈ نائٹ اسکریننگ پروگرام کے لیے منتخب گیا ہے۔ فلم کے مرکزی اداکار راہل بھٹ ہیں اور وہ بھی کشیپ کے ساتھ کانز جانے کے لیے تیار ہیں۔ کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستانی فلموں نے مسلسل اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ ناقدین نے ہندوستانی فلموں کی تعریف کی ہے جنہیں فیسٹیول کے متعدد حصوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔