میاں بیوی کے رشتہ کو مضبوط کرنے میں جنسی تعلقات کا بہتر ہونا نہایت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک خاص عمر کے بعد بہت سے مرد ویاگرا کا استعمال شروع کردیتے ہیں۔ یہ ایک جنسی دوائی ہے جو مردوں میں قوت باہ یعنی جنسی قوت بڑھانے کا کام کرتی ہے۔ یہ دوائی کا غلط استعمال صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے حتی کہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے تاہم اس حقیقت سے بے خبر اب مرد اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ Viagra Side Effects on Health
حال ہی میں پریاگ راج میں ایک نئے شادی شدہ شخص نے اپنے دوست کے مشورے پر ویاگرا کا استعمال کیا اور بدقسمتی سے اسے ہسپتال لے جانا پڑا۔ وجہ یہ تھی کہ اس نے ضرورت سے زیادہ مقدار میں ویاگرا کا استعمال کرلیا تھا، جس سے اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ اس کی دو بڑی سرجری کی گئی اور اس کی جان بچائی گئی۔
صرف ہمارے ملک میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی ویاگرا کا استعمال عام ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 40 سے 60 سال کی عمر کے تقریباً 52 فیصد لوگ جنسی مسائل کا شکار ہیں۔ اس معاملے میں، مرد اپنی جنسی زندگی کو زیادہ دلچسپ منانے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ویاگرا کا استعمال کرتے ہیں، جس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
اس سے پہلے پی ڈی ای 5 انہیبیٹرس (ویاگرا نام کی جنسی گولیاں) ان لوگوں کو تجویز کی گئی تھی جن کو پلمونری ہائپوٹینشن تھا۔ لیکن جب لوگوں نے ان دوائیوں کا استعمال شروع کیا تب انہوں نے اپنی جسنی تعلقات کو بہتر پایا اور آہستہ آہستیہ یہ گولیاں ان لوگوں کے لیے تجویز کی گئی جن کو مردانہ کمزوری کی شکایت تھی۔ عام طور پر 40 سال کی عمر کے بعد مردوں کو اس دوا کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن بعض اوقات،؎ نوجوان مرد بھی بعض جنسی مسائل کی صورت میں اسے استعمال کرتے ہیں. تاہم، ویاگرا صرف ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ اور صرف مطلوبہ مقدار میں استعمال کیا جانا چاہئے۔
پریاگ راج کے سوواروپ رانی میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر شریش مشرا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں بتایا کہ ' طبی مشورے کے بغیر ویاگرا جیسی دوائیں لینے سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے، گردے فیل ہو سکتے ہیں، نامردی اور جنسی اعضاء کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ وہ مشورہ دیتے ہیں کہ ایسی کوئی دوائیں نہ لیں جب تک کہ ڈاکٹر انہیں تجویز نہ کرے۔ نوجوان مرد اکثر اپنے ساتھیوں کی تجویز کے بعد اسے استعمال کرتے ہیں، جو غلط ہے اور اس سے ان کی صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
جن مردوں کو اس طرح کی شکایت نہیں ہے اور اگر وہ یہ دوائی لیتے ہیں تو یہ گولی فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان پہنچاسکتا ہے۔ انہیں سر درد، متلی، بینائی جانے کا ڈر، پٹھوں کی سختی ہوسکتی ہے۔ اس لیے
ED کے بغیر مردوں میں، اس گولی کے ضمنی اثرات (سر درد، متلی، غیر معمولی بینائی، اور پٹھوں کی سختی) فوائد کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ اس لیے یہ گولیاں کسی مناسب نسخے کے ساتھ ہی لی جانی چاہئیں۔ اس لیے ڈاکٹر کے نسخے کے بعد ہی ویاگرا کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں: Not Having Sex Impact Your Health: جنسی زندگی میں خلل آپ کے صحت کے لیے نقصاندہ