ETV Bharat / entertainment

Brahmastra Part 2 عالیہ اور رنبیر کے ساتھ بالی ووڈ کی یہ جوڑی برہمسترا 2 میں نظر آئے گی - برہمسترا پارٹ 2

بالی ووڈ کی دو مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک ساتھ برہمسترا پارٹ 2 میں نظر آسکتی ہے۔ اطلاع کے مطابق برہمسترا پارٹ میں جہاں رنبیر اور عالیہ نظر آئیں گے وہیں برہمسترا پارٹ 2 میں دیپیکا اور رنویر بھی نظر آئیں گے۔Brahmastra Part 2

عالیہ اور رنبیر کے ساتھ بالی ووڈ کی یہ جوڑی برہمسترا 2 میں نظر آئے گی

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 3:42 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہمسترا پارٹ 1 بڑے پردے پر ابھی ریلیز بھی نہیں ہوا ہے لیکن اسے سے پہلے ہی فلم کی دوسری قسط کے حوالے سے کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ہندی سنیما کے رام اور لیلا یعنی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون بھی برہمسترا پارٹ 1 کے مرکزی کردار کے ساتھ نظر آئیں گے۔Brahmastra Part 2

پروجیکٹ کے قریبی ذرائع نے ایک ویبلائڈ کو بتایا کہ برہمسترا پارٹ 2 'دیپ ویر'(دیپیکا، رنویر) اور 'رالیہ'(رنبیر اور عالیہ) کو ایک ساتھ لائے گا۔ "اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، اور رنویر سنگھ ایک ہی فلم میں ہوں تو یہ زبردست کاسٹنگ چار چاند لگا دے گی۔ تاہم فلم میں چاروں کے کرداروں کو برقرار رکھنا ضروری ہوگا'۔

ذرائع کے مطابق' جہاں تک ان کے کرداروں کا تعلق ہے، عالیہ اور رنبیر برہمسترا پارٹ 1 میں اپنے متعلقہ کرداروں میں نظر آئیں گے اور پارٹ 2 میں ایسی کہانی ہوگی جو ایک دوسرے کے متوازی چلے گی'۔

ذرائع نے پورٹل کو مزید بتایا کہ 'فلمساز آیان مکھرجی ایک بڑی فلم بنا رہے ہیں جس کی کہانی آپس میں منسلک ہوگی اور اداکار فلم کے آخر میں کیمیوز کرتے نظر آئیں گے، جیسا کہ ہم مارول فلموں میں دیکھتے ہیں'۔برہمسترا کے پارٹ ون: شیوا میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، مونی رائے اور ناگارجن اکینینی نظر آئیں گے۔ برہمسترا تین پارٹ پر مشتمل فلم ہوگی اور یہ بھارت کی پہلی فلم ہوگی جس میں یونیورس کے بارے میں بتایا جائے گا۔ یہ فلم بھارتی میتھالوجی سے متعلق تصورات اور کہانیوں پر مبنی ہوگی۔

اس فلم کو اسٹار اسٹوڈیو، دھرما پروڈکشن، پرائم فوکس اور اسٹار لائٹ پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 9 ستمبر 2022 کو 5 ہندوستانی زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کو ایس ایس راجامولی نے تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں پیش کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.