ETV Bharat / entertainment

New Brahmastra Trailer: برہمسترا کا دوسرا ٹریلر رونگٹے کھڑے کردے گا - برہمسترا دوسرا ٹریلر

ہدایتکار آیان مکھرجی نے فلم کا ایک اور دمدار ٹریلر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔ اس ٹریلر میں رنبیر کپور اور مونی رائے زبردست نظر آرہے ہیں۔New Brahmastra Trailer

برہمسترا کا دوسرا ٹریلر رونگٹے کھڑے کردے گا

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 5:10 PM IST

اس وقت تمام فلمی شائقین کی نظریں آیان مکھرجی کی فلم برہمسترا پر ٹکی ہوئی ہیں۔ فلم چند دنوں میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی ٹیم بھی جوش و خروش کے ساتھ فلم کی تشہیر کرتی نظر آرہی ہے۔ حال ہی میں ریلیز سے قبل فلم کے مرکزی اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سمیت دیگر اداکار کو حیدرآباد میں فلم کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جہاں آیان روزانہ فلم کے چھوٹے ویڈیو کلپ شیئر کر مداحوں کی تجسس میں اضافہ کر رہے ہیں، وہیں آج فلم کا ایک اور ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔New Brahmastra Trailer

آیان مکھرجی کے ذریعہ شیئر کیا گیا ٹریلر فلم کے پہلے ٹریلر سے زیادہ اچھا اور زبردست نظر آرہا ہے۔ فلم کے ٹریلر کی شروعات برہمسترا کے لیے ہونے والی لڑائی سے ہوتی ہے۔ ٹریلر میں سنا جاسکتا ہے کہ کیسے مونی رائے برہمسترا حاصل کرنے کے لیے برہم دیو سے دعائیں لے رہی ہیں، وہیں امیتابھ بچن کو رنبیر کپور کے گرو کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نئے ٹریلر میں بھی زبردست وی ایف ایکس نظر آرہا ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

واضح رہے کہ اس سے قبل فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے فلم کے ایک اور کردار وانرآستر سے لوگوں کو روبرو کروایا تھا۔ جس کے فورا بعد شاہ رخ خان کے مداحوں نے قیاس آرائیاں کی تھی کہ شاہ رخ خان وانرآستر کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' شاہ رخ خان لاجواب لگ رہے ہیں، وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' یہ شاہ رخ خان ہی ہیں'

آیان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم برہمسترا کو کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔ جس میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، امیتابھ بچن، ناگارجن اور مونی رائے اہم کردار میں ہوں گے۔ یہ فلم 9 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں:SRK Cameo in Brahmastra: کیا شاہ رخ خان برہمسترا میں وانرآستر کے کردار میں، کرن جوہر نے ایک جھلک شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.