ETV Bharat / entertainment

Brahmastra Most Watched Movie ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بنی برہمسترا - ڈزنی پر برہمسترا

آیان مکھرجی کی ہدایت کاری والی فلم 'برہمسترا: پارٹ ون شیوا' رواں سال ریلیز ہوئی ہے۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کاروبار کیا تھا ۔'برہمسترا' ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے۔Brahmastra Most Watched Movie

ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بنی برہمسترا

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 1:20 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ اسٹارر فلم برہمسترا ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔Brahmastra Most Watched Movie

آیان مکھرجی کی ہدایت کاری والی فلم 'برہمسترا: پارٹ ون شیوا' رواں سال ریلیز ہوئی ہے۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کاروبار کیا تھا ۔'برہمسترا' ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے۔ اس میں امیتابھ بچن، مونی رائے، ناگ ارجن نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ بعدازاں اس فلم کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا گیا۔ یہ فلم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔

آیان مکھرجی نے کہا کہ 'میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر برہمسترا کے ڈیجیٹل پریمیئر کے ردعمل سے بہت خوش ہوں۔ برہمسترا کے لیے پوری ٹیم نے جو کوششیں کی ہیں وہ خوب رنگ لائیں۔ میں تمام ناظرین، ہمارے مداحوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

رنبیر کپور نے کہا کہ وہ برہمسترا کو اور اب ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ملنے والے رسپانس سے خوش ہیں۔ یہ ان سبھی کے لیے ایک ڈریم پروجیکٹ تھا اور آیان مکھرجی کے لیے بھی، جنہوں نے اس پر ایک دہائی تک کام کیا۔

آیان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے عالیہ اور رنبیر کی محبت کی کہانی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں کام کرنے کے دوران ہی ان دونوں اداکار کی محبت پروان چڑھی تھی۔ اب یہ اسٹار جوڑے کے گھر ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس فلم میں دونوں پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئے۔ وہیں پوری دنیا میں اس فلم نے 418 کروڑ روپے کی کمائی کی ہےْ

یو این آئی

مزید پڑھیں: Alia Bhatt on Brahmastra Reviews عالیہ بھٹ نے برہمسترا کو ملے منفی تجزیے پر ردعمل کا اظہار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.